Psalm 40:1-3

مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت میرے مُنہ میں ڈالا۔ بہتیرے دیکھیں گے اور ڈریں گے اور خُداوند پر توکُّل کریں گے۔
زبُور 40:1-3