YouVersion Logo
بائبلمطالعاتی منصوبہVideos
اپلی کیشن حاصل کریں
زبان کا انتخاب کنندہ
تلاش

Psalms 149:1-9

زبُور 1:149-9 - خُداوند کی حمد کرو۔
خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ
اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔
اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔
فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔
وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔
وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔
کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔
وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔
مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔
وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِید
اور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو
تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیں
اور اُمّتوں کو سزا دیں۔
اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیں
اور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں
تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔
اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔
خُداوند کی حمد کرو۔

خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔ اِسرائیل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔ فرزندانِ صِیُّون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔ وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔ کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔ وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔ مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔ وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔ اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِید اور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیں اور اُمّتوں کو سزا دیں۔ اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیں اور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔ اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔

زبُور 149:1-9

Psalms 149:1-9
YouVersion

آپ کو ہر روز خدا کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور چیلنج کرنا۔.

خدمت

بارے میں

آسامیاں

رضاکار

Blog

Press

Useful Links

مدد

ہدیہ دیں

بائبل ورژن

Audio Bibles

بائبل کی زبانیں

آج کی آیت


کی ایک ڈیجیٹل خدمت

Life.Church
English (US)

©2025 Life.Church / YouVersion

Privacy Policyشرائط
حساس کا انکشاف کرنے والا عمل
FacebookTwitterInstagramیوٹیوبپنٹیرسٹ

صفحہ اول

بائبل

مطالعاتی منصوبہ

Videos