Psalms 145:17-21

خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔ خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔ یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔ جو اُس سے ڈرتے ہیں وہ اُن کی مُراد پُوری کرے گا۔ وہ اُن کی فریاد سُنے گا اور اُن کو بچا لے گا۔ خُداوند اپنے سب مُحبّت رکھنے والوں کی حِفاظت کرے گا لیکن سب شرِیروں کو ہلاک کر ڈالے گا۔ میرے مُنہ سے خُداوند کی سِتایش ہو گی اور ہر بشر اُس کے پاک نام کو ابدُالآباد مُبارک کہے۔
زبُور 145:17-21