خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق
اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔
خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔
یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔
جو اُس سے ڈرتے ہیں وہ اُن کی مُراد پُوری کرے گا۔
وہ اُن کی فریاد سُنے گا اور اُن کو بچا لے گا۔