Psalms 116:1-9

مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوں کیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔ چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا اِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔ مَوت کی رسِیّوں نے مُجھے جکڑ لِیا اور پاتال کے درد مُجھ پر آ پڑے۔ مَیں دُکھ اور غم میں گرِفتار ہُؤا۔ تب مَیں نے خُداوند سے دُعا کی کہ اَے خُداوند! مَیں تیری منّت کرتا ہُوں میری جان کو رہائی بخش۔ خُداوند صادِق اور کرِیم ہے۔ ہمارا خُدا رحِیم ہے۔ خُداوند سادہ لوگوں کی حِفاظت کرتا ہے۔ مَیں پست ہو گیا تھا۔ اُسی نے مُجھے بچا لِیا۔ اَے میری جان! پِھر مُطمِئن ہو کیونکہ خُداوند نے تُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔ اِس لِئے کہ تُو نے میری جان کو مَوت سے میری آنکھوں کو آنسُو بہانے سے اور میرے پاؤں کو پِھسلنے سے بچایا ہے۔ مَیں زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے حضُور چلتا رہُوں گا۔
زبُور 116:1-9