مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں
کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔
مُبارک ہیں وہ جو حلِیم ہیں
کیونکہ وہ زمِین کے وارِث ہوں گے۔
مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیں
کیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔