Isaiah 43:1-7

یسعیاہ 1:43-7 - اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا
کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ
خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔
مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔
جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا
اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔
جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔
مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو
اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔
چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا
اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔
تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔
مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور
مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔
مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے
کہ رکھ نہ چھوڑ۔
میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو
زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔
ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے
اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا
جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

اور اب اَے یعقُوبؔ! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے۔ جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔ جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔ کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔ چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔ تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔ مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سے کہ رکھ نہ چھوڑ۔ میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کو زمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔ ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہے اور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیا جِسے مَیں نے پَیدا کِیا ہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

یسعیاہ 43:1-7