Isaiah 25:8-12

وہ مَوت کو ہمیشہ کے لِئے نابُود کرے گا اور خُداوند خُدا سب کے چِہروں سے آنسُو پونچھ ڈالے گا اور اپنے لوگوں کی رُسوائی تمام سرزمِین پر سے مِٹا دے گا کیونکہ خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔ اور اُس وقت یُوں کہا جائے گا لو یہ ہمارا خُدا ہے۔ ہم اُس کی راہ تکتے تھے اور وُہی ہم کو بچائے گا۔ یہ خُداوند ہے۔ ہم اُس کے اِنتظار میں تھے۔ ہم اُس کی نجات سے خُوش و خُرّم ہوں گے۔ کیونکہ اِس پہاڑ پر خُداوند کا ہاتھ برقرار رہے گا اور موآب اپنی ہی جگہ میں اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے مزبلہ کے پانی میں گھاس کُچلی جاتی ہے۔ اور وہ اُس میں اُس کی مانِند جو تَیرتے ہُوئے ہاتھ پَھیلاتا ہے اپنے ہاتھ پَھیلائے گا پر وہ اُس کے غرُور کو اُس کے ہاتھوں کے فن فریب سمیت پست کرے گا۔ اور وہ تیری فصِیل کے اُونچے بُرجوں کو توڑ کر پست کرے گا اور زمِین کے بلکہ خاک کے برابر کر دے گا۔
یسعیاہ 25:8-12