Ecclesiastes 3:1-3

ہر چِیز کا ایک مَوقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نِیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔ پَیدا ہونے کا ایک وقت ہے اور مَر جانے کا ایک وقت ہے۔ درخت لگانے کا ایک وقت ہے اور لگائے ہُوئے کو اُکھاڑنے کا ایک وقت ہے۔ مار ڈالنے کا ایک وقت ہے اور شِفا دینے کا ایک وقت ہے۔ ڈھانے کا ایک وقت ہے اور تعمِیر کرنے کا ایک وقت ہے۔
واعِظ 3:1-3