تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: romans 15:13
پَیدائش 13:15 (URD)
کیونکہ یہ تمام مُلک جو تُو دیکھ رہا ہے مَیں تُجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے دُوں گا۔
خرُوج 13:15 (URD)
اور جب فرِعونؔ نے ہم کو جانے دینا نہ چاہا تو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں اِنسان اور حَیوان دونوں کے پہلَوٹھے مار دِئے اِس لِئے مَیں جانوروں کے سب نر بچّوں کو جو اپنی اپنی ماں کے رَحِم کو کھولتے ہیں خُداوند کے آگے قُربانی کرتا ہُوں لیکن اپنے بیٹوں کے سب پہلَوٹھوں کا فِدیہ دیتا ہُوں۔
متّی 13:15 (URD)
کیونکہ اِس اُمّت کے دِل پر چربی چھا گئی ہے اور وہ کانوں سے اُونچا سُنتے ہیں اور اُنہوں نے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں تا اَیسا نہ ہو کہ آنکھوں سے معلُوم کریں اور کانوں سے سُنیں اور دِل سے سمجھیں اور رجُوع لائیں اور مَیں اُن کو شِفا بخشُوں۔
مرقس 13:15 (URD)
جو کوٹھے پر ہو وہ اپنے گھر سے کُچھ لینے کو نہ نِیچے اُترے نہ اندر جائے۔
لُوقا 13:15 (URD)
خُداوند نے اُس کے جواب میں کہا کہ اَے رِیاکارو! کیا ہر ایک تُم میں سے سبت کے دِن اپنے بَیل یا گدھے کو تھان سے کھول کر پانی پِلانے نہیں لے جاتا؟
یُوحنّا 13:15 (URD)
کیونکہ مَیں نے تُم کو ایک نمُونہ دِکھایا ہے کہ جَیسا مَیں نے تُمہارے ساتھ کِیا ہے تُم بھی کِیا کرو۔
اَعمال 13:15 (URD)
پِھر تَورَیت اور نبِیوں کی کِتاب کے پڑھنے کے بعد عِبادت خانہ کے سرداروں نے اُنہیں کہلا بھیجا کہ اَے بھائِیو! اگر لوگوں کی نصِیحت کے واسطے تُمہارے دِل میں کوئی بات ہو تو بیان کرو۔
یسعیاہ 13:15 (URD)
ہر ایک جو مِل جائے آر پار چھیدا جائے گا اور ہر ایک جو پکڑا جائے تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔
یرمِیاہ 13:15 (URD)
سُنو اور کان لگاؤ۔ گَھمنڈ نہ کرو کیونکہ خُداوند نے فرمایا ہے۔
ہوسِیعَ 13:15 (URD)
اگرچہ وہ اپنے بھائِیوں میں برومند ہو تَو بھی پُوربی ہوا آئے گی۔ خُداوند کا دَم بیابان سے آئے گا اور اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اور اُس کا چشمہ خُشک ہو جائے گا۔ وہ سب مرغُوب ظرُوف کا خزانہ لُوٹ لے گا۔
قُضاۃ 13:15 (URD)
منوحہ نے خُداوند کے فرِشتہ سے کہا کہ اِجازت ہو تو ہم تُجھ کو روک لیں اور بکری کا ایک بچّہ تیرے لِئے تیّار کریں۔
نحمیاہ 13:15 (URD)
اُن ہی دِنوں میں مَیں نے یہُوداؔہ میں بعض کو دیکھا جو سبت کے دِن حَوضوں میں پاؤں سے انگُور کُچل رہے تھے اور پُولے لا کر اُن کو گدھوں پر لادتے تھے۔ اِسی طرح مَے اور انگُور اور انجِیر اور ہر قِسم کے بوجھ سبت کو یروشلیِم میں لاتے تھے اور جِس دِن وہ کھانے کی چِیزیں بیچنے لگے مَیں نے اُن کو ٹوکا۔
ایُّوب 13:15 (URD)
دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا۔ بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا۔
امثال 13:15 (URD)
فہم کی درُستی مقبُولِیت بخشتی ہے لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہے۔
احبار 13:15 (URD)
اور کاہِن اُس کچّے گوشت کو دیکھ کر اُس شخص کو ناپاک قرار دے۔ کچّا گوشت ناپاک ہوتا ہے۔ وہ کوڑھ ہے۔
گِنتی 13:15 (URD)
اور جدؔ کے قبِیلہ سے ماکیؔ کا بیٹا جیُوایلؔ۔
اِستِثنا 13:15 (URD)
تو تُو اُس شہر کے باشِندوں کو تلوار سے ضرُور قتل کر ڈالنا اور وہاں کا سب کُچھ اور چَوپائے وغیرہ تلوار ہی سے نیست و نابُود کر دینا۔
یشُوع 13:15 (URD)
اور مُوسیٰ نے بنی رُوبِن کے قبِیلہ کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔
عِبرانیوں 13:15 (URD)
پس ہم اُس کے وسِیلہ سے حمد کی قُربانی یعنی اُن ہونٹوں کا پَھل جو اُس کے نام کا اِقرار کرتے ہیں خُدا کے لِئے ہر وقت چڑھایا کریں۔
مُکاشفہ 13:15 (URD)
اور اُسے اُس حَیوان کے بُت میں رُوح پُھونکنے کا اِختیار دِیا گیا تاکہ وہ حَیوان کا بُت بولے بھی اور جِتنے لوگ اُس حَیوان کے بُت کی پرستِش نہ کریں اُن کو قتل بھی کرائے۔
حِزقی ایل 13:15 (URD)
مَیں اپنا قہر اُس دِیوار پر اور اُن پر جِنہوں نے اُس پر کچّی کہگِل کی ہے پُورا کرُوں گا اور تب مَیں تُم سے کہُوں گا کہ نہ دِیوار رہی اور نہ وہ رہے جِنہوں نے اُس پر کہگِل کی۔
۱-سموئیل 13:15 (URD)
اور سموئیل اُٹھ کر جِلجاؔل سے بِنیمِین کے جِبعہ کو گیا۔ تب ساؤُل نے اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ حاضِر تھے گِنا اور وہ قرِیباً چھ سَو تھے۔
۲-سموئیل 13:15 (URD)
پِھر امنُوؔن کو اُس سے بڑی سخت نفرت ہو گئی کیونکہ اُس کی نفرت اُس کے جذبہِ عِشق سے کہِیں بڑھ کر تھی۔ سو امنُوؔن نے اُس سے کہا اُٹھ چلی جا۔
۱-سلاطِین 13:15 (URD)
تب اُس نے اُس سے کہا میرے ساتھ گھر چل اور روٹی کھا۔
۲-سلاطِین 13:15 (URD)
اور الِیشع نے اُس سے کہا تِیر و کمان لے لے۔ سو اُس نے اپنے لِئے تِیر و کمان لے لِیا۔