تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: psalm 27:8
احبار 8:27 (URD)
اور اِن سبھوں کو ہارُون ؔاور اُس کے بیٹوں کے ہاتھوں پر رکھ کر اُن کو ہلانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور ہلایا۔
عزرا 8:27 (URD)
اور سونے کے بِیس پِیالے جو ہزار دِرہم کے تھے اور چوکھے چمکتے ہُوئے پِیتل کے دو برتن جو سونے کی طرح قِیمتی تھے تول کر دِئے۔
امثال 8:27 (URD)
جب اُس نے آسمان کو قائِم کِیا مَیں وہِیں تھی۔ جب اُس نے سمُندر کی سطح پر دائِرہ کھینچا۔
خرُوج 8:27 (URD)
پس ہم تِین دِن کی راہ بیابان میں جا کر خُداوند اپنے خُدا کے لِئے جَیسا وہ ہم کو حُکم دے گا قُربانی کریں گے۔
یشُوع 8:27 (URD)
اور اِسرائیلِیوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے یشُوع کو دِیا تھا اپنے لِئے فقط شہر کے چَوپایوں اور مالِ غنِیمت کو لُوٹ میں لِیا۔
قُضاۃ 8:27 (URD)
اور جِدعوؔن نے اُن سے ایک افُود بنوایا اور اُسے اپنے شہر عُفرہ میں رکھّا اور وہاں سب اِسرائیلی اُس کی پَیروی میں زِناکاری کرنے لگے اور وہ جِدعوؔن اور اُس کے گھرانے کے لِئے پھندا ٹھہرا۔
متّی 8:27 (URD)
اور لوگ تعجُّب کر کے کہنے لگے یہ کِس طرح کا آدمی ہے کہ ہوا اور پانی بھی اِس کا حُکم مانتے ہیں؟
مرقس 8:27 (URD)
پِھر یِسُوعؔ اور اُس کے شاگِرد قَیصرؔیہ فِلپُّی کے گاؤں میں چلے گئے اور راہ میں اُس نے اپنے شاگِردوں سے یہ پُوچھا کہ لوگ مُجھے کیا کہتے ہیں؟
لُوقا 8:27 (URD)
جب وہ کنارے پر اُترا تو اُس شہر کا ایک مَرد اُسے مِلا جِس میں بدرُوحیں تِھیں اور اُس نے بڑی مُدّت سے کپڑے نہ پہنے تھے اور وہ گھر میں نہیں بلکہ قبروں میں رہا کرتا تھا۔
یُوحنّا 8:27 (URD)
وہ نہ سمجھے کہ ہم سے باپ کی نِسبت کہتا ہے۔
اَعمال 8:27 (URD)
وہ اُٹھ کر روانہ ہُؤا تو دیکھو ایک حبشی خوجہ آ رہا تھا۔ وہ حبشیوں کی ملِکہ کنداؔکے کا ایک وزِیر اور اُس کے سارے خزانہ کا مُختار تھا اور یروشلِیم میں عِبادت کے لِئے آیا تھا۔
رُومِیوں 8:27 (URD)
اور دِلوں کا پرکھنے والا جانتا ہے کہ رُوح کی کیا نِیّت ہے کیونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق مُقدّسوں کی شِفاعت کرتا ہے۔
دانی ایل 8:27 (URD)
اور مُجھ دانی ایل کو غش آیا اور مَیں چند روز تک بِیمار پڑا رہا۔ پِھر مَیں اُٹھا اور بادشاہ کا کاروبار کرنے لگا اور مَیں رویا سے پریشان تھا لیکن اِس کو کوئی نہ سمجھا۔
۱-سلاطِین 8:27 (URD)
لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا۔
۲-سلاطِین 8:27 (URD)
اور وہ بھی اخیاؔب کے گھرانے کی راہ پر چلا اور اُس نے اخیاؔب کے گھرانے کی مانِند خُداوند کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ اخیاؔب کے گھرانے کا داماد تھا۔
۱-توارِیخ 8:27 (URD)
اور یعرسیاہ اور الیاہ اور زِکرؔی جو بنی یروحام ہیں۔
احبار 27:8 (URD)
پر اگر کوئی تیرے اندازہ کی نِسبت کم مقدُور رکھتا ہو تو وہ کاہِن کے سامنے حاضِر کِیا جائے اور کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے یعنی جِس شخص نے مَنّت مانی ہے اُس کی جَیسی حَیثِیّت ہو وَیسی ہی قِیمت کاہِن اُس کے لِئے ٹھہرائے۔
ایُّوب 27:8 (URD)
کیونکہ گو بے دِین دَولت حاصِل کر لے تَو بھی اُس کی اُمّید کیا ہے جب خُدا اُس کی جان لے لے؟
زبُور 27:8 (URD)
جب تُو نے فرمایا کہ میرے دِیدار کے طالِب ہو تو میرے دِل نے تُجھ سے کہا اَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالِب رہُوں گا۔
امثال 27:8 (URD)
اپنے مکان سے آوارہ اِنسان اُس چِڑیا کی مانِند ہے جو اپنے آشیانہ سے بھٹک جائے۔
پَیدائش 27:8 (URD)
سو اَے میرے بیٹے اِس حُکم کے مُطابِق جو مَیں تُجھے دیتی ہُوں میری بات کو مان۔
خرُوج 27:8 (URD)
تختوں سے وہ قُربان گاہ بنانا اور وہ کھوکھلی ہو۔ وہ اُسے اَیسی ہی بنائیں جَیسی تُجھے پہاڑ پر دِکھائی گئی ہے۔
گِنتی 27:8 (URD)
اور بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی شخص مَر جائے اور اُس کا کوئی بیٹا نہ ہو تو اُس کی مِیراث اُس کی بیٹی کو دینا۔
یسعیاہ 27:8 (URD)
تُو نے عدل کے ساتھ اُس کو نِکالتے وقت اُس سے حُجّت کی۔ اُس نے مشرِقی ہوا کے دِن اپنے سخت طُوفان سے اُس کو نِکال دِیا۔
یرمِیاہ 27:8 (URD)
اور خُداوند فرماتا ہے جو قَوم اور جو سلطنت اُس کی یعنی شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کی خِدمت نہ کرے گی اور اپنی گردن شاہِ بابل کے جُوئے تلے نہ جُھکائے گی اُس قَوم کو مَیں تلوار اور کال اور وبا سے سزا دُوں گا یہاں تک کہ مَیں اُس کے ہاتھ سے اُن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔