تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: matthew 16:23

متّی 23:16 (URD)

اَے اندھے راہ بتانے والو تُم پر افسوس! جو کہتے ہو کہ اگر کوئی مَقدِس کی قَسم کھائے تو کُچھ بات نہیں لیکن اگر مَقدِس کے سونے کی قَسم کھائے تو اُس کا پابند ہو گا۔

لُوقا 23:16 (URD)

پس مَیں اُس کو پِٹوا کر چھوڑے دیتا ہُوں۔

اَعمال 23:16 (URD)

لیکن پَولُس کا بھانجا اُن کی گھات کا حال سُن کر آیا اور قلعہ میں جا کر پَولُس کو خبر دی۔

یسعیاہ 23:16 (URD)

اَے فاحِشہ! تُو جو فراموش ہو گئی ہے بربط اُٹھا لے اور شہر میں پِھرا کر۔ راگ کو چھیڑ اور بُہت سی غزلیں گا کہ لوگ تُجھے یاد کریں۔

یرمِیاہ 23:16 (URD)

ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن نبِیوں کی باتیں نہ سُنو جو تُم سے نبُوّت کرتے ہیں۔ وہ تُم کو بطالت کی تعلیِم دیتے ہیں۔ وہ اپنے دِلوں کے اِلہام بیان کرتے ہیں نہ کہ خُداوند کے مُنہ کی باتیں۔

اِستِثنا 23:16 (URD)

بلکہ وہ تیرے ساتھ تیرے ہی درمیان تیری بستِیوں میں سے جو اُسے اچّھی لگے اُسے چُن کر اُسی جگہ رہے۔ سو تُو اُسے ہرگِز نہ ستانا۔

ایُّوب 23:16 (URD)

کیونکہ خُدا نے میرے دِل کو بودا کر ڈالا ہے اور قادرِ مُطلِق نے مُجھ کو گھبرا دِیا ہے۔

امثال 23:16 (URD)

اور جب تیرے لبوں سے سچّی باتیں نِکلیں گی تو میرا دِل شادمان ہو گا۔

پَیدائش 23:16 (URD)

اور ابرہامؔ نے عِفروؔن کی بات مان لی۔ سو ابرہامؔ نے عِفرونؔ کو اُتنی ہی چاندی تول کر دی جِتنی کا ذِکر اُس نے بنی حِت کے سامنے کِیا تھا یعنی چاندی کی چار سَو مِثقال جو سَوداگروں میں رائج تھی۔

احبار 23:16 (URD)

اور ساتویں سبت کے دُوسرے دِن تک پچاس دِن گِن لینا۔ تب تُم خُداوند کے لِئے نذر کی نئی قُربانی گُذراننا۔

یشُوع 23:16 (URD)

جب تُم خُداوند اپنے خُدا کے اُس عہد کو جِس کا حُکم اُس نے تُم کو دِیا توڑ ڈالو اور جا کر اَور معبُودوں کی پرستِش کرنے اور اُن کو سِجدہ کرنے لگو تو خُداوند کا قہر تُم پر بھڑکے گا اور تُم اِس اچّھے مُلک سے جو اُس نے تُم کو دِیا ہے جلد ہلاک ہو جاؤ گے۔

خرُوج 23:16 (URD)

اور جب تیرے کھیت میں جِسے تُو نے مِحنت سے بویا پہلا پَھل آئے تو فصل کاٹنے کی عِید ماننا۔ اور سال کے آخِر میں جب تُو اپنی محنت کا پَھل کھیت سے جمع کرے تو جمع کرنے کی عِید منانا۔

گِنتی 23:16 (URD)

اور خُداوند بلعاؔم سے مِلا اور اُس نے اُس کے مُنہ میں ایک بات ڈالی اور کہا بلق کے پاس لَوٹ جا اور یُوں کہنا۔

حِزقی ایل 23:16 (URD)

تو دیکھتے ہی وہ اُن پر مَرنے لگی اور اُن کے پاس کسدِؔستان میں قاصِد بھیجے۔

۱-سموئیل 23:16 (URD)

اور ساؤُل کا بیٹا یُونتن اُٹھ کر داؤُد کے پاس بَن میں گیا اور خُدا میں اُس کا ہاتھ مضبُوط کِیا۔

۲-سموئیل 23:16 (URD)

اور اُن تِینوں بہادُروں نے فِلستِیوں کے لشکر میں سے جا کر بَیت لحم کے کنُوئیں سے جو پھاٹک کے برابر ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُد کے پاس لائے لیکن اُس نے نہ چاہا کہ پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے حضُور اُنڈیل دِیا۔

۲-سلاطِین 23:16 (URD)

اور جب یُوسیاؔہ مُڑا تو اُس نے اُن قبروں کو دیکھا جو وہاں اُس پہاڑ پر تِھیں۔ سو اُس نے لوگ بھیج کر اُن قبروں میں سے ہڈِّیاں نِکلوائِیں اور اُن کو اُس مذبح پر جلا کر اُسے ناپاک کِیا۔ یہ خُداوند کے سُخن کے مُطابِق ہُؤا جِسے اُس مَردِ خُدا نے جِس نے اِن باتوں کی خبر دی تھی سُنایا تھا۔

۱-توارِیخ 23:16 (URD)

اور جیرسوؔم کا بیٹا سبُواؔیل سردار تھا۔

۲-توارِیخ 23:16 (URD)

پِھر یہُویدؔع نے اپنے اور سب لوگوں اور بادشاہ کے درمِیان عہد باندھا کہ وہ خُداوند کے لوگ ہوں۔

متّی 16:23 (URD)

اُس نے پِھر کر پطرسؔ سے کہا اَے شَیطان میرے سامنے سے دُور ہو۔ تُو میرے لِئے ٹھوکر کا باعِث ہے کیونکہ تُو خُدا کی باتوں کا نہیں بلکہ آدمِیوں کی باتوں کا خیال رکھتا ہے۔

لُوقا 16:23 (URD)

اُس نے عالَمِ اَرواح کے درمِیان عذاب میں مُبتلا ہو کر اپنی آنکھیں اُٹھائِیں اور ابرہامؔ کو دُور سے دیکھا اور اُس کی گود میں لعزر کو۔

یُوحنّا 16:23 (URD)

اُس دِن تُم مُجھ سے کُچھ نہ پُوچھو گے۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر باپ سے کُچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تُم کو دے گا۔

اَعمال 16:23 (URD)

اور بُہت سے بینت لگوا کر اُنہیں قَید خانہ میں ڈالا اور داروغہ کو تاکِید کی کہ بڑی ہوشیاری سے اُن کی نِگہبانی کرے۔

رُومِیوں 16:23 (URD)

گیُس میرا اور ساری کلِیسیا کا مِہمان دار تُمہیں سلام کہتا ہے۔ اِراستُس شہر کا خزانچی اور بھائی کوارتُس تُم کو سلام کہتے ہیں۔

قُضاۃ 16:23 (URD)

اور فِلستِیوں کے سردار فراہم ہُوئے تاکہ اپنے دیوتا دجوؔن کے لِئے بڑی قُربانی گُذرانیں اور خُوشی کریں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ ہمارے دیوتا نے ہمارے دُشمن سمسُوؔن کو ہمارے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔