تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: james 1:27
۱-سموئیل 27:1 (URD)
اور داؤُد نے اپنے دِل میں کہا کہ اب مَیں کِسی نہ کِسی دِن ساؤُل کے ہاتھ سے ہلاک ہُوں گا۔ پس میرے لِئے اِس سے بِہتر اَور کُچھ نہیں کہ مَیں فِلستِیوں کی سرزمِین کو بھاگ جاؤں اور ساؤُل مُجھ سے نااُمّید ہو کر بنی اِسرائیل کی سرحدّوں میں پِھر مُجھے نہیں ڈُھونڈے گا۔ یُوں مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔
۱-توارِیخ 27:1 (URD)
اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-سموئیل 27:2 (URD)
سو داؤُد اُٹھا اور اپنے ساتھ کے چھ سَو جوانوں کو لے کر جات کے بادشاہ معُوؔک کے بیٹے اکِیس کے پاس گیا۔
۱-سموئیل 27:3 (URD)
اور داؤُد اور اُس کے لوگ جات میں اکِیس کے ساتھ اپنے اپنے خاندان سمیت رہنے لگے اور داؤُد کے ساتھ بھی اُس کی دونوں بِیویاں یعنی یزرعیلی اخِینوؔعم اور ناباؔل کی بِیوی کرمِلی ابِیجیلؔ تِھیں۔
۱-سموئیل 27:4 (URD)
اور ساؤُل کو خبر مِلی کہ داؤُد جات کو بھاگ گیا۔ تب اُس نے پِھر کبھی اُس کی تلاش نہ کی۔
۱-سموئیل 27:5 (URD)
اور داؤُد نے اکِیس سے کہا کہ اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مُجھے اِس مُلک کے شہروں میں کہِیں جگہ دِلا دے تاکہ مَیں وہاں بسُوں۔ تیرا خادِم تیرے ساتھ دارُالسّلطنت میں کیوں رہے؟
۱-سموئیل 27:6 (URD)
سو اکِیس نے اُس دِن صِقلاج اُسے دِیا۔ اِس لِئے صِقلاج آج کے دِن تک یہُوداؔہ کے بادشاہوں کا ہے۔
۱-سموئیل 27:7 (URD)
اور داؤُد فِلستِیوں کی سرزمِین میں کُل ایک برس اور چار مہِینے تک رہا۔
۱-سموئیل 27:8 (URD)
اور داؤُد اور اُس کے لوگوں نے جا کر جسُوریوں اور جزریوں اور عمالیقِیوں پر حملہ کِیا کیونکہ وہ شور کی راہ سے مِصرؔ کی حد تک اُس سرزمِین کے قدِیم باشِندے تھے۔
۱-سموئیل 27:9 (URD)
اور داؤُد نے اُس سرزمِین کو تباہ کر ڈالا اور عَورت مَرد کِسی کو جِیتا نہ چھوڑا اور اُن کی بھیڑ بکریاں اور بَیل اور گدھے اور اُونٹ اور کپڑے لے کر لَوٹا اور اکِیس کے پاس گیا۔
۱-سموئیل 27:10 (URD)
اکِیس نے پُوچھا کہ آج تُم نے کِدھر لُوٹ مار کی؟ داؤُد نے کہا یہُوداؔہ کے جنُوب اور یرحمییلیوں کے جنُوب اور قینِیوں کے جنُوب میں۔
۱-سموئیل 27:11 (URD)
اور داؤُد اُن میں سے ایک مَرد یا عَورت کو بھی جِیتا بچا کر جات میں نہیں لاتا تھا اور کہتا تھا کہ کہِیں وہ ہماری قلعی نہ کھول دیں اور کہہ دیں کہ داؤُد نے اَیسا اَیسا کِیا اور جب سے وہ فِلستِیوں کی مُملکت میں بسا ہے تب سے اُس کا یِہی طرِیقہ رہا ہے۔
۱-سموئیل 27:12 (URD)
اور اکِیس نے داؤُد کا یقِین کر کے کہا کہ اُس نے اپنی قَوم اِسرائیلؔ کو اپنی طرف سے کمال نفرت دِلا دی ہے سو اب ہمیشہ یہ میرا خادِم رہے گا۔
۱-توارِیخ 27:2 (URD)
پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعاؔم بِن زبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:3 (URD)
وہ بنی فارص میں سے تھا اور پہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کا رئِیس تھا۔
۱-توارِیخ 27:4 (URD)
اور دُوسرے مہِینے کے فرِیق پر دُودؔے اخُوحی تھا اور اُس کے فرِیق میں مِقلوؔت بھی سردار تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:5 (URD)
تِیسرے مہِینے کے لشکر کا خاص تِیسرا سردار یہویدؔع کاہِن کا بیٹا بِنایاؔہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:6 (URD)
یہ وہ بِنایاؔہ ہے جو تِیسوں میں زبردست اور اُن تِیسوں کے اُوپر تھا۔ اُسی کے فرِیق میں اُس کا بیٹا عِمّیزباد بھی شامِل تھا۔
۱-توارِیخ 27:7 (URD)
چَوتھے مہِینے کے لِئے یُوآؔب کا بھائی عساہیل تھا اور اُس کے پِیچھے اُس کا بیٹا زبدؔیاہ تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:8 (URD)
پانچویں مہینے کے لِئے پانچواں سردار سمہُوؔت اِزراخی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:9 (URD)
چھٹے مہِینے کے لِئے چھٹا سردار تقُوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:10 (URD)
ساتویں مہِینے کے لِئے ساتواں سردار بنی اِفرائِیم میں سے فلُونی خلص تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:11 (URD)
آٹھویں مہِینے کے لِئے آٹھواں سردار زارحیوں میں سے حُوساتی سِبّکَی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:12 (URD)
نویں مہِینے کے لِئے نواں سردار بِنیمِینؔیوں میں سے عنتوتی ابیعزر تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔
۱-توارِیخ 27:13 (URD)
دسویں مہِینے کے لِئے دسواں سردار زارحیوں میں سے نطُوفاتی مہرؔی تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔