تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: John 15:5
گلتِیوں 5:15 (URD)
لیکن اگر تُم ایک دُوسرے کو کاٹتے اور پھاڑے کھاتے ہو تو خبردار رہنا کہ ایک دُوسرے کا ستیاناس نہ کر دو۔
اِفِسیوں 5:15 (URD)
پس غَور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانِند چلو۔
یعقُوب 5:15 (URD)
جو دُعا اِیمان کے ساتھ ہو گی اُس کے باعِث بِیمار بچ جائے گا اور خُداوند اُسے اُٹھا کھڑا کرے گا اور اگر اُس نے گُناہ کِئے ہوں تو اُن کی بھی مُعافی ہو جائے گی۔
متّی 5:15 (URD)
اور چراغ جلا کر پَیمانہ کے نِیچے نہیں بلکہ چراغ دان پر رکھتے ہیں تو اُس سے گھر کے سب لوگوں کو رَوشنی پُہنچتی ہے۔
مرقس 5:15 (URD)
پس لوگ یہ ماجرا دیکھنے کو نِکل کر یِسُوعؔ کے پاس آئے اور جِس میں بدرُوحیں یعنی بدرُوحوں کا لشکر تھا اُس کو بَیٹھے اور کپڑے پہنے اور ہوش میں دیکھ کر ڈر گئے۔
لُوقا 5:15 (URD)
لیکن اُس کا چرچا زِیادہ پَھیلا اور بُہت سے لوگ جمع ہُوئے کہ اُس کی سُنیں اور اپنی بِیمارِیوں سے شِفا پائیں۔
یُوحنّا 5:15 (URD)
اُس آدمی نے جا کر یہُودِیوں کو خبر دی کہ جِس نے مُجھے تندرُست کِیا وہ یِسُوعؔ ہے۔
اَعمال 5:15 (URD)
یہاں تک کہ لوگ بِیماروں کو سڑکوں پر لا لا کر چارپائِیوں اور کھٹولوں پر لِٹا دیتے تھے تاکہ جب پطرؔس آئے تو اُس کا سایہ ہی اُن میں سے کِسی پر پڑ جائے۔
رُومِیوں 5:15 (URD)
لیکن گُناہ کا جو حال ہے وہ فضل کی نِعمت کا نہیں کیونکہ جب ایک شخص کے گُناہ سے بُہت سے آدمی مَر گئے تو خُدا کا فضل اور اُس کی جو بخشِش ایک ہی آدمی یعنی یِسُوعؔ مسِیح کے فضل سے پَیدا ہُوئی بُہت سے آدمِیوں پر ضرُور ہی اِفراط سے نازِل ہُوئی۔
یسعیاہ 5:15 (URD)
اور چھوٹا آدمی جُھکایا جائے گا اور بڑا آدمی پست ہو گا اور مغرُوروں کی آنکھیں نِیچی ہو جائیں گی۔
یرمِیاہ 5:15 (URD)
اَے اِسرائیل کے گھرانے دیکھ مَیں ایک قَوم کو دُور سے تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ وہ زبردست قَوم ہے۔ وہ قدِیم قَوم ہے۔ وہ اَیسی قَوم ہے جِس کی زُبان تُو نہیں جانتا اور اُن کی بات کو تُو نہیں سمجھتا۔
نَوحہ 5:15 (URD)
ہمارے دِلوں سے خُوشی جاتی رہی۔ ہمارا رقص ماتم سے بدل گیا۔
ہوسِیعَ 5:15 (URD)
مَیں روانہ ہُوں گا اور اپنے مسکن کو چلا جاؤُں گا جب تک کہ وہ اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے میرے چِہرہ کے طالِب نہ ہوں۔ وہ اپنی مُصِیبت میں بڑی سرگرمی سے میرے طالِب ہوں گے۔
عامُوس 5:15 (URD)
بدی سے عداوت اور نیکی سے مُحبّت رکھّو اور پھاٹک میں عدالت کو قائِم کرو۔ شاید خُداوند ربُّ الافواج بنی یُوسفؔ کے بقِیّہ پر رحم کرے۔
مِیکاہ 5:15 (URD)
اور اُن قَوموں پر جو شِنوا نہ ہُوئِیں اپنا قہر و غضب نازِل کرُوں گا۔
عزرا 5:15 (URD)
اور اُس سے کہا کہ اِن برتنوں کو لے اور جا اور اِن کو یروشلیِم کی ہَیکل میں رکھ اور خُدا کا مسکن اپنی جگہ پر بنایا جائے۔
نحمیاہ 5:15 (URD)
لیکن اگلے حاکِم جو مُجھ سے پہلے تھے رعیّت پر ایک بار تھے اور عِلاوہ چالِیس مِثقال چاندی کے روٹی اور مَے اُن سے لیتے تھے بلکہ اُن کے نَوکر بھی لوگوں پر حُکُومت جتاتے تھے لیکن مَیں نے خُدا کے خَوف کے سبب سے اَیسا نہ کِیا۔
ایُّوب 5:15 (URD)
لیکن مُفلِس کو اُن کے مُنہ کی تلوار اور زبردست کے ہاتھ سے وہ بچا لیتا ہے۔
امثال 5:15 (URD)
تُو پانی اپنے ہی حَوض سے اور بہتا پانی اپنے ہی چشمہ سے پِینا۔
واعِظ 5:15 (URD)
جِس طرح سے وہ اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اُسی طرح ننگا جَیسا کہ آیا تھا پِھر جائے گا اور اپنی مِحنت کی اُجرت میں کُچھ نہ پائے گا جِسے وہ اپنے ہاتھ میں لے جائے۔
خرُوج 5:15 (URD)
تب اُن سرداروں نے جو بنی اِسرائیل میں سے مُقرّر ہُوئے تھے فرِعونؔ کے آگے جا کر فریاد کی اور کہا کہ تُو اپنے خادِموں سے اَیسا سلُوک کیوں کرتا ہے؟
گِنتی 5:15 (URD)
تو وہ شخص اپنی بِیوی کو کاہِن کے پاس حاضِر کرے اور اُس عَورت کے چڑھاوے کے لِئے ایفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر جَو کا آٹا لائے پر اُس پر نہ تیل ڈالے نہ لُبان رکھّے کیونکہ یہ نذر کی قُربانی غَیرت کی ہے یعنی یہ یادگاری کی نذر کی قُربانی ہے جِس سے گُناہ یاد دِلایا جاتا ہے۔
اِستِثنا 5:15 (URD)
اور یاد رکھنا کہ تُو مُلکِ مِصرؔ میں غُلام تھا اور وہاں سے خُداوند تیرا خُدا اپنے زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو سے تُجھ کو نِکال لایا۔ اِس لِئے خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو سبت کے دِن کو ماننے کا حُکم دِیا۔
یشُوع 5:15 (URD)
اور خُداوند کے لشکر کے سردار نے یشُوع سے کہا کہ تُو اپنے پاؤں سے اپنی جُوتی اُتار دے کیونکہ یہ جگہ جہاں تُو کھڑا ہے مُقدّس ہے۔ سو یشُوع نے اَیسا ہی کِیا۔
قُضاۃ 5:15 (URD)
اور اِشکار کے سردار دبورؔہ کے ساتھ ساتھ تھے۔ جَیسا اِشکار وَیسا ہی برق تھا۔ وہ لوگ اُس کے ہمراہ جھپٹ کر وادی میں گئے۔ رُوبِن کی ندِیوں کے پاس بڑے بڑے اِرادے دِل میں ٹھانے گئے۔