تلاش کرنے کے بعد مندجہ ذیل معلومات ملی ہے: 1 Chronicles 15
۱-کُرِنتھِیوں 15:1 (URD)
اب اَے بھائِیو! مَیں تُمہیں وُہی خُوشخبری جتائے دیتا ہُوں جو پہلے دے چُکا ہُوں جِسے تُم نے قبُول بھی کر لِیا تھا اور جِس پر قائِم بھی ہو۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:2 (URD)
اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو نجات بھی مِلتی ہے بشرطیکہ وہ خُوشخبری جو مَیں نے تُمہیں دی تھی یاد رکھتے ہو ورنہ تُمہارا اِیمان لانا بے فائِدہ ہُؤا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:3 (URD)
چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:4 (URD)
اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:5 (URD)
اور کیفا کو اور اُس کے بعد اُن بارہ کو دِکھائی دِیا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:6 (URD)
پِھر پانچ سَو سے زِیادہ بھائِیوں کو ایک ساتھ دِکھائی دِیا۔ جِن میں سے اکثر اب تک مَوجُود ہیں اور بعض سو گئے۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:7 (URD)
پِھر یعقُوبؔ کو دِکھائی دِیا۔ پِھر سب رسُولوں کو۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:8 (URD)
اور سب سے پِیچھے مُجھ کو جو گویا ادھُورے دِنوں کی پَیدایش ہُوں دِکھائی دِیا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:9 (URD)
کیونکہ مَیں رسُولوں میں سب سے چھوٹا ہُوں بلکہ رسُول کہلانے کے لائِق نہیں اِس لِئے کہ مَیں نے خُدا کی کلِیسیا کو ستایا تھا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:10 (URD)
لیکن جو کُچھ ہُوں خُدا کے فضل سے ہُوں اور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُؤا وہ بے فائِدہ نہیں ہُؤا بلکہ مَیں نے اُن سب سے زِیادہ مِحنت کی اور یہ میری طرف سے نہیں ہُوئی بلکہ خُدا کے فضل سے جو مُجھ پر تھا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:11 (URD)
پس خَواہ مَیں ہُوں خَواہ وہ ہوں ہم یِہی مُنادی کرتے ہیں اور اِسی پر تُم اِیمان بھی لائے۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:12 (URD)
پس جب مسِیح کی یہ مُنادی کی جاتی ہے کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تو تُم میں سے بعض کِس طرح کہتے ہیں کہ مُردوں کی قِیامت ہے ہی نہیں؟
۱-کُرِنتھِیوں 15:13 (URD)
اگر مُردوں کی قِیامت نہیں تو مسِیح بھی نہیں جی اُٹھا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:14 (URD)
اور اگر مسِیح نہیں جی اُٹھا تو ہماری مُنادی بھی بے فائِدہ ہے اور تُمہارا اِیمان بھی بے فائِدہ۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:15 (URD)
بلکہ ہم خُدا کے جُھوٹے گواہ ٹھہرے کیونکہ ہم نے خُدا کی بابت یہ گواہی دی کہ اُس نے مسِیح کو جِلا دِیا حالانکہ نہیں جِلایا اگر بِالفرض مُردے نہیں جی اُٹھتے۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:16 (URD)
اور اگر مُردے نہیں جی اُٹھتے تو مسِیح بھی نہیں جی اُٹھا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:17 (URD)
اور اگر مسِیح نہیں جی اُٹھا تو تُمہارا اِیمان بے فائِدہ ہے تُم اب تک اپنے گُناہوں میں گرِفتار ہو۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:18 (URD)
بلکہ جو مسِیح میں سو گئے ہیں وہ بھی ہلاک ہُوئے۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:19 (URD)
اگر ہم صِرف اِسی زِندگی میں مسِیح میں اُمّید رکھتے ہیں تو سب آدمِیوں سے زِیادہ بدنصِیب ہیں۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:20 (URD)
لیکن فی الواقِع مسِیح مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور جو سو گئے ہیں اُن میں پہلا پَھل ہُؤا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:21 (URD)
کیونکہ جب آدمی کے سبب سے مَوت آئی تو آدمی ہی کے سبب سے مُردوں کی قِیامت بھی آئی۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:22 (URD)
اور جَیسے آدمؔ میں سب مَرتے ہیں وَیسے ہی مسِیح میں سب زِندہ کِئے جائیں گے۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:23 (URD)
لیکن ہر ایک اپنی اپنی باری سے۔ پہلا پَھل مسِیح۔ پِھر مسِیح کے آنے پر اُس کے لوگ۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:24 (URD)
اِس کے بعد آخِرت ہو گی۔ اُس وقت وہ ساری حُکُومت اور سارا اِختیار اور قُدرت نیست کر کے بادشاہی کو خُدا یعنی باپ کے حوالہ کر دے گا۔
۱-کُرِنتھِیوں 15:25 (URD)
کیونکہ جب تک کہ وہ سب دُشمنوں کو اپنے پاؤں تلے نہ لے آئے اُس کو بادشاہی کرنا ضرُور ہے۔