YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

خدا کے ناموں کے 6 دننمونہ

Six Days Of The Names Of God

2 دن 6 میں سے

دن 2: ELOHE CHASEDDI –ایلوہی ہسدی - رحیم خدا


زندگی ہمیں دوسرے موقع کی یقین دہانی نہیں کراتی۔ ایسا وقت بھی ہے جب ہمارے برے فیصلے – دوستوں کو تکلیف پہنچانے والے الفاظ، کام کے دوران ہونے والی غلطیاں، صحت کے لئے نقصان دہ انتخاب، ہمیں بہت مہنگے پڑے۔ ہماری دوستی ٹوٹ گئی۔ کام ختم ہو گیا۔ ہماری صحت متاثر ہوئی۔ اگرچہ ہم دلی طور پر تبدیل ہوئے، مگر اس بات کی یقینی دہانی نہیں ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔


مگر خدا کا رحم ہمیں بار بار دوسرا موقع دیتا ہے۔Elohe Chaseddi۔ خدا رحیم ہے۔ وہ ہم پر معافی اور محبت بھری مہربانی نچھاور کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ سچا ہے۔ ہمیشہ رحم سے بھرا ہے۔ ہمیشہ ہم درد ہے۔ اگر ہم اس سے محبت رکھیں اور معافی کی درخواست کریں، تو ہمیں ہمیشہ معاف کرے گا۔


کیونکہ وہ رحم کا خدا ہے، ہمیں بغیر ڈرے جینا ہے۔ ہم ہر وقت زہنی اور دلی سکوں حاصل کر سکتے ہیں جو وہ کثرت سے مفت فراہم کرتا ہے۔ اس کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا اور ہر مشکل اور پریشان کن وقت میں بحال کرے گا۔ اگرچہ غلظیاں ہم نے خود کیں، وہ ہمیشہ توبہ کرنے والے دل کو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔


گزرے وقت کے بارے میں سوچنے کی بجائے، خدا چاہتا ہے کہ ہم آج پر دھیان دیں۔ ہم کیسے آج اس کی خدمت کر سکتے ہیں؟ کون سے منصوبے ہیں جو وہ چاہتا ہے کہ ہم مکمل کریں؟ آج ہم کیسے اس کے بارے میں دوسروں کو بتا سکتے ہیں؟ یہ ہے رحم کا حسن – دوسرا موقع، آگے دیکھنا، اس مستقبل پر دھیان دینا جو اس نے ہمارےلیے رکھا ہے۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Six Days Of The Names Of God

خدا کے بہت سے ناموں میں وہ اپنے کردار اور صفتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ باپ، بیٹے اور روح القدس کے علاوہ بائبل ہم پر ظاہر کرتی ہے کہ خدا کے تقریباً 80 مختلف نام ہیں۔ یہاں ہم 6 نام اور ان کے معنی دیکھیں گے جو ایمان داروں کی مدد ...

More

ہم The Urban Alternative اور Tony Evans کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://tonyevans.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔