راستہ بنانے والاخدانمونہ

دن 5. خُدا وہ دروازے کھولتا ہے جنہیں کوئی بند نہیں کر سکتا.
خدا جو دروازے کھولتا ہے.
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کی زندگی کے سب دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں. کبھی زندگی ایک ایسی راہداری کی مانند لگتی ہے جہاں ہر دروازہ بند اور مقفل ہو. آپ دستک دیتے ہیں مگر کوئی جواب نہیں. آپ انتظار کرتے ہیں مگر ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے. آپ دعا کرتے ہیں لیکن کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی. ایسے وقت میں دل کمزور پڑ جاتا ہے.لیکن خُداوند یسوع مسیح مکاشفہ میں فرماتا ہے.میں تیرے کاموں کو جانتا ہُوں. دیکھ مَیں نے تیرے سامنے ایک دروازہ کھول رکھّا ہے. کوئی اُسے بند نہیں کر سکتا(.مکاشفہ 3.8 URV)
یہ صرف حوصلہ افزائی نہیں بلکہ قادرِ مطلق کا وعدہ ہے. مجھے یاد ہے کہ کورونا کے دنوں میں میں نے ایک ملازمت کے لیے درخواست دی. ہر طرف بندش ہی بندش تھی. ایک کے بعد دوسرا انٹرویو اور ہر بار یہی جواب کہ ہم آپ کو اطلاع دیں گے. پھر طویل خاموشی. یہ سلسلہ ایک مہینے تک جاری رہا. لیکن میں دعا کرتا رہا اور خُداوند پر بھروسا قائم رکھا. پھر ایسا ہوا کہ مجھے ایک نوکری کے لیے انکار ہو گیا. کہا گیا کہ تجربہ ناکافی ہے. مگر کچھ وقت بعد اسی ادارے نے دوبارہ فون کیا. اور اس بار اُس سے پہلے سے اچھی نوکری پیشکش کی جس کے لیے میں نے ابتدا میں درخواست دی تھی. میرے لیے یہ حیرت انگیز تھا. کاغذوں پر یہ بےمعنی لگتا تھا مگر خُدا کی حکمت میں یہ پورا تھا. اسی لمحے میں نے جان لیا کہ جب خُدا دروازہ کھولتا ہے تو نہ کوئی انسان نہ کوئی نظام اور نہ کوئی خوف اُسے بند کر سکتا ہے.
دوستوں. شاید آج آپ بھی ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں ایک کے بعد ایک دروازہ بند ہوتا جا رہا ہے اور آپ کی اُمیدیں ماند پڑ گئی ہیں. لیکن میں آپ کو خُداوند میں حوصلہ دینا چاہتا ہوں. خُدا جانتا ہے کہ کون سا دروازہ آپ کے لیے ہے. اور جب وہ اُسے کھولے گا تو وہ آپ کے لیے ٹھیک اور کامل ہو گا. اس لیے ہمت نہ ہاریں. دل چھوڑ نہ دیں. دروازہ کھولنے والا خُداوند آپ کے لیے پہلے ہی کام میں مصروف ہے.
آپ ایک معجزہ ہیں.
ہارون.
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو آج کا معجزہ سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں.
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یہ پانچ دنوں پر مشتمل ڈیووشنل آپ کی مدد کرے گا کہ آپ خدا پر بھروسا کریں جو آپ کا راستہ بنانے والاخدا ہے وہ جو وہاں بھی راستہ بناتا ہے جہاں کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی۔چاہے آپ بند دروازوں کا سامنا کر رہے ہوں، طویل انتظار کی گھڑیاں ہوں، ناممکن چیلنجز یا تاریکی کے لمحات ہوں، یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا ہمیشہ کام کر رہا ہے
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day#subscribe