راستہ بنانے والاخدانمونہ

راستہ بنانے والاخدا

4 دن 5 میں سے

دن 4. خُدا انتظار میں بھی کام کرتا ہے

انتظار اور تحمل.
کیا آپ نے کبھی خُدا کے انتظار میں دل شکستہ اور کمزور محسوس کیا ہے. انتظار ایمان کے سفر کا ایک نہایت دشوار مرحلہ ہوتا ہے.آپ دعا کرتے ہیں. ایمان رکھتے ہیں. اُمید باندھتے ہیں. اور پھر بھی ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے.ایسا لگتا ہے جیسے کچھ بھی نہیں بدل رہا جیسے آپ کی دعائیں دیواروں سے ٹکرا کر لوٹ آتی ہیں. مگر جو سچائی میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ خُدا ہمیشہ کام کر رہا ہوتا ہے چاہے وہ وقت انتظار ہی کا کیوں نہ ہو.

'لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے. وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے. وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے. وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے(.'یسعیاہ 40.31 URV)

یعنی انتظار کبھی ضائع نہیں جاتا. یہ آپ کے مقصد میں رُکاوٹ نہیں بلکہ وعدے کی تکمیل کے لیے تیاری ہے.مجھے یاد ہے کہ میں نے ذاتی زندگی میں ایک پورا سال کامیابی کے انتظار میں گزارا. میں اور میری اہلیہ نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم خُداوند کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں گے. ہم دل سے پُرجوش تھے. ہم نے باقاعدگی سے دعا کی.مگر کئی مواقع پر ایسا لگا جیسے خُدا خاموش ہے. یہ کام ہماری توقع سے زیادہ وقت لے رہے تھے.

کچھ دن ایسے بھی آئے جب میں شکستہ دل ہوا تو میری اہلیہ نے مجھے تسلی دی اور جب وہ کمزور پڑی تو میں نے اُسے تسلی دی. اور جب ہم دونوں تھک چکے ہوتے تو ہمارے ایماندار دوست ہماری تقویت کا سبب بنتے.
اور جب کوئی بھی ساتھ نہ ہوتا تو خود خُداوند آگے بڑھ کر ہمیں نئی قوت عطا فرماتا. یہ ایک طویل اور آزمائشی سفر تھا.

لیکن جانتے ہیں پھر کیا ہوا. جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے صاف دکھائی دیتا ہے کہ خُداوند ہمیں تراش رہا تھا. وہ ہمیں صبر سکھا رہا تھا. فروتنی اور کامل توکل. وہ ہمیں اُس مقصد کے لیے تیار کر رہا تھا جو اُس وقت ہماری نظروں سے پوشیدہ تھا.اور جب کامیابی ملی تو ہر چیز اپنی جگہ پر سمجھ آنے لگی. انتظار خالی نہ تھا بلکہ خُدا کی نظر سے اوجھل کاموں سے لبریز تھا. اور اُس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا جتنا ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا.

دوستوں. آج میں آپ کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں. اگر آپ انتظار کے موسم سے گزر رہے ہیں تو دل نہ ہاریں.
خُدا آپ کی دعاؤں کو نظر انداز نہیں کر رہا. وہ آپ کو تیار کر رہا ہے. وہ آپ کو اُس عظیم کام کے لیے تقویت دے رہا ہے جو آپ کے سامنے آنے والا ہے.

آپ ایک معجزہ ہیں.

ہارون.

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

راستہ بنانے والاخدا

یہ پانچ دنوں پر مشتمل ڈیووشنل آپ کی مدد کرے گا کہ آپ خدا پر بھروسا کریں جو آپ کا راستہ بنانے والاخدا ہے وہ جو وہاں بھی راستہ بناتا ہے جہاں کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی۔چاہے آپ بند دروازوں کا سامنا کر رہے ہوں، طویل انتظار کی گھڑیاں ہوں، ناممکن چیلنجز یا تاریکی کے لمحات ہوں، یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا ہمیشہ کام کر رہا ہے

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day#subscribe