راستہ بنانے والاخدانمونہ

راستہ بنانے والاخدا

3 دن 5 میں سے

دن 3. خُدا ناممکن کو ممکن بناتا ہے

ناممکن کے بند دروازے کو کھولنے والا.


کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ خُدا وہ سب کچھ کر سکتا ہے جو انسان کے لیے ناممکن ہے. یقیناً یہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا. ہم سب ایسے حالات سے گزرتے ہیں جو ہمارے بس سے باہر ہوتے ہیں. بوجھل مشکل اور بےبس کر دینے والے.

یہ کوئی میڈیکل رپورٹ ہو سکتی ہے. کوئی مالی تنگی. یا کوئی ایسا رشتہ جو ٹوٹ چکا ہو. کبھی کبھی ان سب کا بوجھ دل کو نااُمیدی میں دھکیل دیتا ہے. لیکن یسوع ہمیں یہ سچائی یاد دلاتے ہیں.
'یِسُوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہ آدمِیوں سے تو نہیں ہو سکتا لیکن خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے.'
(متّی 19.26 URV)

یہ صرف دلاسا نہیں بلکہ خُداوند کا پکا وعدہ ہے.

تقریباً ایک برس قبل میرا خاندان ایک نہایت دشوار وقت سے گزر رہا تھا. ایک شدید طبی آزمائش نے ہماری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا. میں بار بار خُداوند سے سوال کرتا. اے خُدا یہ کیا ہو رہا ہے. اتنی کم عمری میں یہ سب کیوں. سچ یہ ہے کہ ہم دل سے ڈرے ہوئے تھے. لیکن ہم نے دعا نہ چھوڑی. ہم نے خُدا پر توکل قائم رکھا. اور آہستہ آہستہ تبدیلی رونما ہونے لگی.

خُداوند نے ہمیں نیا نظریہ بخشا اور ہمارے دلوں کو اپنا کلام سمجھنے کی حکمت دی. شفا آنا شروع ہوئی. نہ صرف بدن میں بلکہ ہماری روح میں بھی. ہم نے اُس کی حضوری کو اپنے درمیان محسوس کیا. اور وہی حضوری ہماری دنیا کو بدلنے لگی. آج بھی ہم وہی قوت محسوس کرتے ہیں جو اُس نے ابتدا میں ہمیں بخشی تھی.

جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو صاف جان لیتا ہوں کہ اپنی طاقت یا عقل سے ہم یہ سب کچھ کبھی نہ کر پاتے. یہ سچ میں ہمارے لیے ناممکن تھا لیکن خُدا کے لیے ہرگز نہیں. اُس نے ہمیں اپنے فضل سے سنبھالا اور ہمیں اُس آزمائش کا سامنا کرنے کی قوت عطا فرمائی. کیونکہ خُدا کے ساتھ سب کچھ ممکن ہے.

یہی وہ قادرِ مطلق خُدا ہے جس نے یسوع کو مردوں میں سے زندہ کیا. وہی زندہ خُدا آج آپ کے ساتھ ہے.

پس آج میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں. کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسی چیز ہے جو آپ کو ناممکن لگتی ہے. کوئی زخم. کوئی ٹوٹی ہوئی امید. یا کوئی ایسا بوجھ جو آپ کی برداشت سے بڑھ چکا ہے. او راہ بنانے والے خُدا پر بھروسا رکھیں. وہ آج بھی ناممکن کو ممکن بنانے والا ہے.

آپ ایک معجزہ ہیں.

ہارون.

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

راستہ بنانے والاخدا

یہ پانچ دنوں پر مشتمل ڈیووشنل آپ کی مدد کرے گا کہ آپ خدا پر بھروسا کریں جو آپ کا راستہ بنانے والاخدا ہے وہ جو وہاں بھی راستہ بناتا ہے جہاں کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی۔چاہے آپ بند دروازوں کا سامنا کر رہے ہوں، طویل انتظار کی گھڑیاں ہوں، ناممکن چیلنجز یا تاریکی کے لمحات ہوں، یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا ہمیشہ کام کر رہا ہے

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day#subscribe