راستہ بنانے والاخدانمونہ

دن 2. خُدا ہماری راہ کو روشن کرتا ہے
تاریکی میں روشنی.
کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ جیسے آپ اندھیرے میں چل رہے ہوں اور آپ کو کچھ بھی سمجھ نہ آ رہا ہو کہ کیا کرنا ہے. کبھی زندگی واقعی ایسی ہی لگتی ہے. فیصلے ایک کے بعد ایک بوجھ بنتے ہیں. غیریقینی کی دھند ذہن کو ڈھانپ لیتی ہے. اور راستہ چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے. اور ہم بس یہ سوال کرتے ہیں. اے خُداوند اب میں کیا کروں. میں بھی ایسے ہی مقام پر تھا.
ایک وقت آیا جب مجھے اپنے پیشہ ورانہ سفر پر شدید الجھن تھی. کیا کرنا ہے. کدھر جانا ہے. کچھ بھی واضح نہ تھا. یہ کیفیت بہت سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے عام ہے. ہر راستہ ایک خطرہ محسوس ہوتا تھا. میں نے دعا کی. میں انتظار کرتا رہا. لیکن کوئی جواب نہ آیا. پھر ایک دن جب میں خُدا کے کلام پر غور کر رہا تھا. ایک آیت جو میں پہلے بھی پڑھ چکا تھا اس نے براہِ راست میرے دل سے کلام کیا.
نہ کوئی آسمانی منظر. نہ بجلی نہ آواز. بس ایک پُرسکون خاموشی. ایک دھیمی سی آواز. اور ایک چھوٹی سی روشنی میرے اگلے قدم کے لیے. خُدا اکثر ایسے ہی کلام کرتا ہے. وہ ہمیں پورا راستہ نہیں دکھاتا مگر اگلا قدم ضرور روشن کرتا ہے.
کیونکہ لکھا ہے. "تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے."
(زبُور 119.105 URV)
وہ ہمیں اتنی روشنی دیتا ہے کہ ہم ایمان سے ایک قدم بڑھا سکیں. اور جب ہم وہ قدم اُٹھاتے ہیں تو دوسرا راستہ ظاہر ہو جاتا ہے. قدم بہ قدم خُدا ہماری رہنمائی کرتا ہے اپنی وفاداری محبت اور صبر کے ساتھ.
پس آج اے دوستوں میں آپ کو حوصلہ دینا چاہتا ہوں. اگر آپ خود کو کھویا ہوا یا الجھن میں محسوس کرتے ہیں تو خُدا کے کلام کو کھولیں. کہ وہ آپ کی تاریکی میں اپنی روشنی چمکائے. شاید پورا راستہ دکھائی نہ دے مگر اگلا قدم ضرور روشن ہو گا.
آپ تنہا نہیں چل رہے. خُدا آپ کے ساتھ ہے.
آپ ایک معجزہ ہیں.
ہارون.
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

یہ پانچ دنوں پر مشتمل ڈیووشنل آپ کی مدد کرے گا کہ آپ خدا پر بھروسا کریں جو آپ کا راستہ بنانے والاخدا ہے وہ جو وہاں بھی راستہ بناتا ہے جہاں کوئی راہ دکھائی نہیں دیتی۔چاہے آپ بند دروازوں کا سامنا کر رہے ہوں، طویل انتظار کی گھڑیاں ہوں، ناممکن چیلنجز یا تاریکی کے لمحات ہوں، یہ منصوبہ آپ کو یاد دلائے گا کہ خدا ہمیشہ کام کر رہا ہے
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: ur.jesus.net/a-miracle-every-day#subscribe