جھوٹی شخصیتنمونہ

جھوٹی شخصیت

7 دن 7 میں سے

اس سوچ میں سنجیدگی ہے ہم اپنی کامل تصویر کو پیش کرنے میں کتنی کوششیں کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہرجھوٹی خود ساختہ ترقی کی حکمتِ عملی آزمانے کے بعد بھی ہم اپنے آپ سے یہی سوچتے ہیں "کیا میں بہتر ہو گیا ہوں؟"

تاہم، اس حقیقت کو قبول کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہماری تمام کوششیں نہ صرف بے کار ہیں، بلکہ مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کی ایک شناخت تھی جو غیرمتزلزل ہے: آپ غیر مشروط طور پر خدا کے پیارے ہیں۔ آپ اُس کی صورت پر بنائے گئے ہیں۔

اگر ہم کبھی اپنے آپ کو صحیح معنوں میں جاننے کی امید رکھتے ہیں تو ہمیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہم ایک حقیقی دشمن سے جنگ میں ہیں،

اور وہ ہمارے اور خدا کی سچائی کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ہمارا اس جھوٹ پر یقین، کہ ہمیں خُدا کی محبت حاصل کرنے کیلئے کچھ کرنا ہوگا، ہماری جھوٹی شخصیت کو طاقت دیتا ہے۔ یہ جھوٹ ہماری نظر کو دھندلا دیتے ہیں تا کہ ہم یہ نہ دیکھ سکیں کہ ہم حقیقت میں خُدا کی شبیہ رکھتے ہوئے کون ہیں۔

جس لمحے ہم اپنے لیے خُدا کی غیر مشروط محبت پر شک کرنے لگتے ہیں وہ لمحہ ہے جب ہم گرنے لگتے ہیں۔ دشمن نے کبھی بھی آدم اور حوا کو پھل کھانے کو نہیں کہا…، وہ جھوٹ بوتا ہے۔ دشمن غیر اخلاقی رویے سے آزمانے والا نہیں؛ وہ جھوٹ کا باپ ہے۔

جب اگرہم جھوٹ پر یقین کرتے ہیں اور نشانہ خطا کر بیٹھتے ہیں ، تب بھی ہم ایک انتھک اور نرمل محبت ہمارا تعاقب کرتی ہے۔ خُدا ہمارے ماسک کے باوجود ہمیں دیکھ کر پہچان لیتا ہے ایسے فرزندوں کی طرح جو اُسکے بغیر کھوئے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا، اچھا باپ، اپنے پیارے بچوں کے لیے لڑتا ہے۔

آپکی اصلی شناخت یہی ہے یعنی اُسکے محبوب فرزند۔ آپ کھوئے نہیں ہیں - آپ خدا کی کامل محبت کی بدولت ڈھونڈ لئے گئے ہیں۔ آپ کی شناخت کوئی معمہ نہیں ہے - آپ کو دنیا کے خالق اور بادشاہ کی شبیہہ پر بنایا گیا ہے۔

سوچ وچار:

کیا آپ اپنے ماسک اُتارنے کیلئے، خُدا کے پاس آنے اور اپنی حقیقی شخصیت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے تیار ہیں؟

دُعا:

خُدا میں جانتا ہوں تو مُجھ سے پیار کرتا ہے۔ میرے ذہن کو بدل اور میری روح کو نیا بنا تا کہ میں جان سکوں کو تُجھ میں میری اصل شناخت کیا ہے۔ آمین۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

جھوٹی شخصیت

کیا آپ کے خوف اور عدم تحفظ نے آپ کو ایسی شناخت کی طرف راغب کیا ہے جو اجنبی محسوس ہوتی ہے؟ آپ کی حقیقی شخصیت اور دوسروں کے سامنے جو تصویر آپ پیش کرتے ہیں اس میں کتنا فرق ہے؟ LUMO اور OneHope کے ساتھ شراکت میں اور پادری ٹائلر سٹیٹن کے ایک خطبے پر مبنی یہ 7 روزہ منصوبہ آپ کو "جھوٹی شخصیت" کے پیچھے چونکا دینے والی سچائی کو تلاش کرنے میں رہنمائی کرے گا۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com