جھوٹی شخصیتنمونہ

جھوٹی شخصیت

6 دن 7 میں سے

سی۔ایس۔ لویس نے کہا: "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گناہ کتنے چھوٹے ہیں کیوںکہ ان کا مجموعی اثر آدمی کو روشنی سے دور کر کے اندھیرے کی طرف لے جاتا ہے۔"

گناہ کے لیے یونانی لفظ، "ہمارتیا" کا مطلب ہے نشانہ خطا ہو جانا جیسے کوئی تیر انداز کا نشانہ اُسکے ہدف سے چونک جائے۔ ہمارا گناہ عام طور پر خُدا کے خلاف جان بوجھ کر بغاوت کا نتیجہ نہیں ہوتا، بلکہ ہماری اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کا نتیجہ ہوتا ہے۔ انسانیت کے گناہوں نے خدا کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ نوح کے زمانے میں پوری نسل انسانی کو فنا کرنا چاہتا تھا۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں چاہا جائے اسلئے ہم یسوع کے بازوؤں میں آنے کی بجائے ناپاک تعلقات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ہم عزت کی خواہش رکھتے ہیں، اس لیے ہم خدا کے فرزند کہلانے کی بدولت ملنے والی عزت میں مطمئن ہونے کے بجائے دوسروں کو حقیر سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔

جھوٹی شخصیت ہمارے اپنی "ہمارتیا" کا نتیجہ اور وہ لمحہ ہے جب ہم نشانہ خطا کر بیٹھتے ہیں۔ گناہ کی تعریف یہ ہے کہ: ہر وہ کام جو ہم کہتے، کرتے یا سوچتے ہیں جو خُدا کے دل اور خواہشات کے خلاف ہے۔

گناہ کی وجہ سے ہم گرگٹ کی طرح ہو گئے ہیں جو خواہشات کے غلام بن کر ماحول میں ڈھل جاتے ہیں۔ ہم اپنی ابدی آزادی کو عارضی لُطف کے ساتھ بدل دیتے ہیں۔

زبور 103 کہتا ہے 'وہ تُجھے عُمر بھر اچھّی اچھّی چِیزوں سے آسُودہ کرتا ہے۔' آدم اور حوا نے اس پر یقین کرنا چھوڑ دیا اس لیے انہوں نے گناہ کیا۔ جب ہم بھی اس پر یقین کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو ہم بھی گناہ کرتے ہیں۔ آدم اور حوا کی طرح، ہمارا گناہ ہمیں خدا اور اس کی حضوری سے الگ کرتا ہے۔

یسوع میں شامل ہو جائیں جس کا نشانہ کبھی خطا نہیں گیا ۔ اگرچہ وہ ہر طرح سے آزمایا گیا تھا لیکن کبھی وسوسے میں نہیں پڑا ۔ خُدا کی محبت نے اپنے بیٹے کی زندگی تبدیل کر دینے والی قربانی کی بدولت دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیکن یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے ماسک اتاریں اور اس کی محبت کو قبول کریں۔ اور روح کی رہنمائی کے ذریعے آپ خُدا کو آپ کے سوچنے کے انداز کو بدل کر آپ کو ایک نئے شخص میں تبدیل کرنے دیں۔

دماغ روحانی میدانِ جنگ ہے، اور دشمن کے ساتھ اپنی جنگ میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں خدا کو اپنے ذہنوں اور دلوں کی تجدید کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ ایسا کرنے سے، ہم اپنی توجہ اس بات پر دوبارہ سیٹ کر سکتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا: خُدا کو جاننا، پیار کرنا، اور خدا کی خدمت کرنا۔

سوچ وچار :

آپ نے نشانہ کیسے خطا کیا؟ خدا میں تکمیل تلاش کرنے کی بجائے آپ کس ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ آپ کو ہدف پر واپس آنے کے لیے کن خیالات یا عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟

دُعا :

خدا، میں اپنی زندگی کی جنگ میں ہوں. مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ مجھے دکھا کہ میں کس جھوٹ پر یقین کر رہا ہوں، اور مجھے اپنی محبت کے نور کی طرف لے جا۔ آمین۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

جھوٹی شخصیت

کیا آپ کے خوف اور عدم تحفظ نے آپ کو ایسی شناخت کی طرف راغب کیا ہے جو اجنبی محسوس ہوتی ہے؟ آپ کی حقیقی شخصیت اور دوسروں کے سامنے جو تصویر آپ پیش کرتے ہیں اس میں کتنا فرق ہے؟ LUMO اور OneHope کے ساتھ شراکت میں اور پادری ٹائلر سٹیٹن کے ایک خطبے پر مبنی یہ 7 روزہ منصوبہ آپ کو "جھوٹی شخصیت" کے پیچھے چونکا دینے والی سچائی کو تلاش کرنے میں رہنمائی کرے گا۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com