جھوٹی شخصیتنمونہ

بہار کے گلاب کی اپنی شناخت کے ساتھ کبھی کشمکش نہیں رہی- یہ صرف خدا کو جلال دیتا ہے جس کیلئے اسے تخلیق کیا گیا تھا۔
ہم سب نے ممکنہ طور پر تجربہ کیا ہے کہ کوئی ہمیں غلطی سے ہمارے خاندان کا کوئی دوسرا فرد سمجھ لیتا ہے۔ ہم انہیں یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں، "تم اپنے باپ کی طرح لگتے ہو"، یا "تمہاری آنکھیں تمہاری ماں جیسی ہیں۔" ہم ان لوگوں کی خصلتوں کو لے کر چلتے ہیں جو ہم سے پہلے آئے تھے - ہم ان کی شبیہہ کی خصوصیات رکھتے ہیں۔
لیکن یہ شناختی وراثت صرف اس بات تک محدود نہیں ہے کہ ہم کس طرح نظر آتے ہیں، یہ ہماری زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں موجود ہوتی ہے،
بشمول ہم اپنے بارے میں کیا یقین رکھتے ہیں۔
جھوٹی شخصیت اس جھوٹ پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو دشمن شیطان ہم پر پھینکتا ہے۔ جھوٹ جو ہمیں خدا سے اور ہمارے مقصد سے دور کرتا ہے۔
جب ہم ان جھوٹوں پر یقین کرتے ہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری اصل شخصیت کافی نہیں ہے، تو ہم اپنی خُدا کی عطا کردہ شناخت کی بنیادوں یعنی خُدا کی ہمارے لئے غیر مشروط اور محبت، سے ہٹنا شروع کر دیتے ہیں -
کائنات کے بادشاہ نے آپ کو اس کے ساتھ ذاتی تعلق میں رہنے کے لیے پیدا کیا۔ اُس کے حتمی اختیار کے تحت، ہم سب کو خُدا کی محبت کی بھلائی میں پھلنے پھولنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ اس میں، ہم پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ ہم ایک ہی آسمانی خاندان کے ارکان کے طور پر ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔
تاہم، ہم اس الہی مشن کے ساتھ کیا کرتے ہیں یہ مکمل طور پر ہم پر منحصر ہے۔
ہمارے فیصلے یا تو ہمارے خوف کے مطابق ہوں گے، یا خُدا کی بتائی ہوئی سچائی کے مطابق ۔
سوچ وچار:
آپ کی زندگی میں کس چیز کو خُدا کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ خُدا کی شبیہ کو بہتر انداز میں ظاہر کر سکیں؟
دُعا :
خدا، تیرا شکر ہے کہ مجھے اپنے خاندان کا حصہ ہونے کے لیے پیدا کیا۔ آپ مجھے اپنا کہتے ہیں جو کہ میں ہوں۔ براہِ کرم مجھے وہ ماسک دکھائیں جو میں نے چڑھا رکھے ہیں اور آپ کی بیان کردہ سچائی کے مطابق نیں ہیں۔ آمین۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ کے خوف اور عدم تحفظ نے آپ کو ایسی شناخت کی طرف راغب کیا ہے جو اجنبی محسوس ہوتی ہے؟ آپ کی حقیقی شخصیت اور دوسروں کے سامنے جو تصویر آپ پیش کرتے ہیں اس میں کتنا فرق ہے؟ LUMO اور OneHope کے ساتھ شراکت میں اور پادری ٹائلر سٹیٹن کے ایک خطبے پر مبنی یہ 7 روزہ منصوبہ آپ کو "جھوٹی شخصیت" کے پیچھے چونکا دینے والی سچائی کو تلاش کرنے میں رہنمائی کرے گا۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم OneHope کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: www.lumoproject.com









