عید قیامت المسیحنمونہ

عید قیامت المسیح

3 دن 7 میں سے

یسوع میں آرام کرنا

مقدس ہفتہ کے بدھ کے دن میں خوش آمدید
آج کے دن آپ کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

بائبل میں خاص طور پر ذکر نہیں کیا گیا کہ یسوع نے مقدس ہفتہ کے بدھ کے دن کیا کیا کچھ لوگ قیاس کرتے ہیں کہ یروشلم میں دو تھکا دینے والے دن گزارنے کے بعد یسوع اور اس کے شاگردوں نے یہ دن بیت عنیاہ میں آرام کرتے ہوئے گزارا تاکہ فسح کے لیے تیاری کر سکیں۔

مجھے یہ سوچ بہت پسند ہے یسوع آرام کر رہا تھا کائنات کا خدا جس کے پاس لامحدود قدرت موجود تھی اس نے اپنی انسانیت کو مکمل طور پر قبول کیا اور آرام کیا یسوع جانتا تھا کہ آگے مشکل دن آنے والے ہیں اس لیے وہ ایک طرف ہو گیا اور آرام کر کے اپنے آپ کو تیار کیا۔

کیا تم اس وقت یسوع میں آرام کر رہے ہو یسوع نے تمہیں اس کے لیے بلایا ہے جیسا کہ متی 11 میں لکھا ہے

اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔
میرا جُوا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کِیُونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔
کِیُونکہ میرا جُوا ملائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔متی 11 28 -30

کیا تم بوجھ اٹھا رہے ہو جنہیں تمہیں نیچے رکھ دینا چاہیے اگر تم کسی بوجھ کو محسوس کر رہے ہو تو یسوع تمہیں دعوت دیتا ہے کہ ہر فکر اور ہر پریشانی کو اس کے حضور لے آؤ اور اس کے بدلے وہ تمہیں ایسا جوا دے گا جو آسان اور بوجھ جو ہلکا ہے

ایک لمحہ لو اور اپنے بوجھ نیچے رکھ دو انہیں ایک ایک کر کے یسوع کی قدرت اور اس کی محبت کے سپرد کر دو تم یہ کر سکتے ہو ابھی اس معجزانہ تبادلے کو حقیقت میں بدل دو

کیا تم مجھے اجازت دو گے کہ میں تمہارے لیے دعا کروں

یسوع میں اس وقت اپنے دوستوں کے لیے دعا کرتا ہوں اور تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ انہیں حکمت اور طاقت دے تاکہ وہ اپنے بوجھ تیرے حوالے کر سکیں یسوع اپنے دوستوں کو اس اُمید سے مضبوط کر کہ ان کے لیے آرام موجود ہے چاہے وہ کسی بھی مشکل اور چیلنج بھرے وقت سے گزر رہے ہوں انہیں یاد دلا کہ تو ان کے قریب ہے اور ان کے دل کی پکار کو سنتا ہے میں تیرے اس بے انتہا پیار کے لیے تیرا شکر گزار ہوں آمین۔

مجھے تمہیں یاد دلانے دو کہ اس دن کے آرام سے پہلے بیت عنیاہ میں کیا ہوا تھا یسوع نے ساری دنیا پر ظاہر کر دیا کہ اسے موت پر قدرت حاصل ہے جب اس نے لعزر کو قبر سے زندہ کیا اس حیرت انگیز معجزے کو دیکھ کر بیت عنیاہ کے بہت سے لوگوں یسوع پر ایمان لائے اور اسے خدا کا بیٹا تسلیم کیا۔

ایک بار پھر یسوع پر ایمان رکھو اس پر بھروسہ کرو کہ وہ تمہاری زندگی میں معجزے کرے گا اس پر یقین رکھو کہ وہ تمہاری تھکی ہوئی روح میں نئی زندگی کی سانس پھونک سکتا ہے اور وہ ضرور کرے گا۔

آپ ایک معجزہ ہیں

گرانٹ فِش بُک

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

عید قیامت المسیح

عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day