صادق کی دوڑنمونہ

صادق کی دوڑ

7 دن 7 میں سے

دن 7

کیا یہ وقت آپ کے لیے مناسب ہے؟

بائبل آیات:

اعمال 9

:1-2،

اعمال 9:20

"ڈیبرہ! کیا یہ وقت تمہارے لیے ٹھیک ہے؟"فون کے دوسرے طرف سے ایک خوش مزاج آواز آئی،
جس نے مجھ پر اور بھی دباؤ ڈال دیا…کیونکہ نہیں! یہ بالکل بھی مناسب وقت نہیں تھا،مگر میں اس پُرامید خاتون کو مایوس بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

سچ پوچھیں تو…کتنی بار ہماری زندگی میں سب کچھ ایسا اکٹھا ہوتا ہے کہ ہم کہہ سکیں:
"ہاں! آج کا دن تو بہترین ہے!"

یا کیا آپ اِس لمحے خُدا کو سچ میں کہہ سکتے ہیں:
"جی ہاں، میں بالکل تیار ہوں۔ آج ہی مجھے استعمال کریں!"

اکثر ہمارے پاس کوئی نہ کوئی عذر ہوتا ہے:
یہ وقت ٹھیک نہیں…
مددگار ساتھ نہیں…
اکاؤنٹ میں اتنے پیسے نہیں…
صحیح موقع نہیں ملا…
ہم سفر کی کمی ہے…
یا صحت کے مسائل ہیں…
اور یوں لگتا ہے کہ شاید خُدا کا منصوبہ ہمارے حالات سے میل نہیں کھاتا۔مگر یہ دلچسپ بات ہے کہ ہم بائبل میں ایسی بے شمار کہانیاں پڑھتے ہیں
جہاں خُدا نے بظاہر نامناسب حالات میں بھی سب کچھ بہترین طریقے سے مکمل کیا!کیونکہ خُدا ہر چیز کو اپنے کامل منصوبے کے مطابق جوڑ سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، صرف ایک ہی باب میں ایک ہی شخص کے بارے میں پڑھیں:

'اور ساؤُل جو ابھی تک خُداوند کے شاگِردوں کے دھمکانے اور قتل کرنے کی دُھن میں تھا سردار کاہِن کے پاس گیا۔ اور اُس سے دمِشق کے عِبادت خانوں کے لِئے اِس مضمُون کے خَط مانگے کہ جِن کو وہ اِس طرِیق پر پائے خواہ مَرد خَواہ عَورت اُن کو باندھ کر یروشلِیم میں لائے۔ 'اَعمال 9

:1-2

ور صرف تھوڑی دیر بعد یہی لکھا ہے:

"اور وہ فوراً عبادتخانوں میں یسوع کی منادی کرنے لگا کہ وہ خُدا کا بیٹا ہے۔"اعمال 9:20

یہ تو ایک باب میں ہی ایک زبردست تبدیلی ہے!تو اگر آپ آج یہ سوچ رہے ہیں کہمیرے حالات تو بالکل بھی ٹھیک نہیں ہیں"تو شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ
آپ نے ابھی تک اپنی زندگی کا یہ باب خُدا کے حوالے نہیں کیا۔یاد رکھیں!جو حالات آپ کو آج الجھے ہوئے لگ رہے ہیں،خُدا اُن سب کو اپنے مقصد کے لیے بہترین انداز میں ترتیب دے سکتا ہے۔یہ اُس کے لیے کوئی نئی بات نہیں!کیا آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ ایسا کرے گا؟کیا آپ ابھی اپنے الفاظ میں اُس سے یہ مانگنا چاہیں گے؟

یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

صادق کی دوڑ

جب شک دل میں اُتر آئے، مشکلات گھیر لیں، یا غیر یقینی حالات راستہ دھندلا دیں تو آپ کہاں جاتے ہیں؟ بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ: 'خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ ' امثال 18:10 آئندہ 7 دنوں تک خاص طور پر وقت نکال کر اُسی میں پناہ لیں—اپنے خوف، سوالات، اور بوجھ اُس کے قدموں پر رکھیں جو ہمیشہ وفادار ہے۔ اُس کے حضور دوڑیں... اور وہاں آپ کو سکون، قوت اور اُمید ملے گی۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day