صادق کی دوڑنمونہ

دن 6
جب دل الفاظ نہ ڈھونڈ سکے…
بائبل آیات:
رومیوں 8:
26-27
کیا آج دعا کرنے کا دل نہیں چاہ رہا؟
اگر آپ اس وقت سر ہلا رہے ہیں اور یہ بات آپ پر صادق آتی ہے تو فکر نہ کریں۔
ایسا ہونا آپ کو ایک کمزور مسیحی نہیں بناتا۔
دراصل، دعا میں جدوجہد کرنا کبھی کبھار بالکل عام بات ہے۔
بائبل میں لکھا ہے:
'اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہیں ہو سکتا۔ 'رُومِیوں 8:26
یہ بائبل میں بھی ہے!
تو آج اگر آپ نے بائبل کھولی ہے مگر الفاظ زبان پر نہیں آ رہے تو خود کو ملامت نہ کریں۔یا شاید آپ نے وقت ہی نہیں نکالا کہ خُدا کے حضور آئیں،
حالانکہ دل بہت بھرا ہوا ہے۔اتنی ساری باتیں جو آپ خُدا سے کہنا چاہتے ہیں،اتنی دعائیں جو آپ اُس کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں…
آرام کریں۔ سکون لیں۔دیکھیں کہ خُدا کا کلام آج آپ کی کس طرح حوصلہ افزائی کرتا ہے:
'اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہیں ہو سکتا۔ اور دِلوں کا پرکھنے والا جانتا ہے کہ رُوح کی کیا نِیّت ہے کیونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق مُقدّسوں کی شِفاعت کرتا ہے۔ 'رُومِیوں 8:
26-27
آج بس خُدا کے حضور آ جائیں، چاہے الفاظ نہ بھی ہوں۔چند لمحے خاموشی میں اُس کی حضوری میں ٹھہریں
شاید اس گیت کو سنتے ہوئے جو میں آج اِس دن کے ساتھ تجویز کر رہا ہوںاور اپنے دل کو اُس کی موجودگی کے لیے کھولیں۔
یاد رکھیں،آپ بغیر الفاظ کے بھی اُس کے قریب جا سکتے ہیںاور اُس کے روح القدس کی قدرت کو محسوس کر سکتے ہیں!
آج خُدا کے ساتھ شعوری طور پر توقف کریں،چاہے دل الفاظ نہ بھی ڈھونڈ سکے۔اور آج میں آپ کے لیے برکت کی دعا کرتی ہوں!
خُدا کا سلامتی بھرا سکون آپ کے دل کو بھر دے!یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

جب شک دل میں اُتر آئے، مشکلات گھیر لیں، یا غیر یقینی حالات راستہ دھندلا دیں تو آپ کہاں جاتے ہیں؟ بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ: 'خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ ' امثال 18:10 آئندہ 7 دنوں تک خاص طور پر وقت نکال کر اُسی میں پناہ لیں—اپنے خوف، سوالات، اور بوجھ اُس کے قدموں پر رکھیں جو ہمیشہ وفادار ہے۔ اُس کے حضور دوڑیں... اور وہاں آپ کو سکون، قوت اور اُمید ملے گی۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day









