صادق کی دوڑنمونہ

دن 4
امید کی ایک کہانی
بائبل آیت:
'جِن کو جِس جِس قدر نِعمت مِلی ہے وہ اُسے خُدا کی مُختلِف نِعمتوں کے اچھّے مُختاروں کی طرح ایک دُوسرے کی خِدمت میں صرف کریں۔ '
۱-پطرؔس 4:10
کیا آپ جانتے ہیں کہ خُدا ہمیشہ انتظار کرتا ہے کہ آپ اُس کی طرف لوٹ آئیں؟ابلیس آپ کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ آپ اس لائق نہیں ہیں،
کہ آپ کے حالیہ اعمال نے سب کچھ بگاڑ دیا ہے،اور یہ کہ آپ خُدا کے قریب آنے کے قابل نہیں رہے۔لیکن یہ سب جھوٹ ہے!
میں آپ کو یہ بات ایک کہانی کے ذریعے سمجھانا چاہتا ہوں۔یہ ایک 10 سالہ لڑکے کی کہانی ہے جسے گود لیا گیا تھا۔
اسے اپنے نئے گھر میں قبولیت محسوس کرنے میں مشکل ہو رہی تھی،کیونکہ وہ اپنے اُن بہن بھائیوں سے خود کا موازنہ کرتا تھا جو کافی عرصے سے اُس گھر میں تھے
اور والدین کے ساتھ اُن کا رشتہ مضبوط اور گہرا تھا۔پھر ایک دن اُس کے والد نے اُسے کام دیا:
"بیٹا! اگر تم میری مدد کرو، گاڑی ٹھیک کرنے میں تو اچھا ہوگا۔"
لڑکے نے جواب دیا:لیکن مجھے تو اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں آتا!"والد نے شفقت سے کہا:میں تمہیں ایک ایک قدم سمجھاؤں گا۔"
پھر وہ بچہ آہستہ آہستہ اپنے کاموں میں مہارت حاصل کرنے لگا۔وہ اُن باتوں کو سیکھنے لگا جو پہلے اُس کے لیے ناممکن تھیں۔
اور سب سے بڑھ کر،اُس نے اپنے والد کی قربت اور محبت کو خود محسوس کیا!
بلکل اِسی طرح،جب آپ خُدا کی بادشاہی کے کاموں میں ہاتھ بٹانا شروع کرتے ہیں تو آپ اپنے آسمانی باپ کی قربت اور محبت کو بھی محسوس کرنے لگیں گے۔
یہ کوئی بھی عام سا کام ہو سکتا ہے جو آپ کی کلیسیا میں درکار ہے،یا شاید وہ خدمت جسے خُدا نے بہت پہلے آپ کے دل میں رکھا تھا۔بس شروعات کریں!
کیونکہ جیسے جیسے آپ اپنے کاموں میں آگے بڑھتے ہیں،ویسے ویسے خُدا کی حضوری کا شعور بھی آپ کی زندگی میں بڑھتا ہے!
جیسا کہ بائبل میں لکھا ہے:
'جِن کو جِس جِس قدر نِعمت مِلی ہے وہ اُسے خُدا کی مُختلِف نِعمتوں کے اچھّے مُختاروں کی طرح ایک دُوسرے کی خِدمت میں صرف کریں۔ '
۱-پطرؔس 4:10
اگر آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خُدا نے آپ کو نظر انداز کر دیا ہے،یا اگر ابلیس آپ کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ آپ اس قابل نہیں،
تو اُس کے جھوٹ پر یقین نہ کریں!اپنی نعمتوں کو استعمال کریںاور ایک نئے انداز میں اپنے آسمانی باپ کی قربت کو محسوس کریں۔یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

جب شک دل میں اُتر آئے، مشکلات گھیر لیں، یا غیر یقینی حالات راستہ دھندلا دیں تو آپ کہاں جاتے ہیں؟ بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ: 'خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ ' امثال 18:10 آئندہ 7 دنوں تک خاص طور پر وقت نکال کر اُسی میں پناہ لیں—اپنے خوف، سوالات، اور بوجھ اُس کے قدموں پر رکھیں جو ہمیشہ وفادار ہے۔ اُس کے حضور دوڑیں... اور وہاں آپ کو سکون، قوت اور اُمید ملے گی۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day









