صادق کی دوڑنمونہ

صادق کی دوڑ

2 دن 7 میں سے

دن 2

آج خُدا محبت کے ساتھ آپ کے پاس آتا ہے

بائبل آیت:

'اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بُھول جائیں۔ اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر! اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پست کر دے۔ '

زبُور 59:11

ذرا رُک کر اِس سچائی کو دل میں اُتاریں۔جی ہاں، آپ یہ حقیقت زبور 59 میں واضح طور پر پڑھ سکتے ہیں: اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر! اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پست کر دے۔ 'زبُور 59:11

ہم اکثر یہ یقین کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر اِس لیے کہ ہم انسان کمزور ہیں، گناہ کرتے ہیں، اور فوراً سوچتے ہیں کہ شاید خُدا نے ہمیں رد کر دیا ہوگا۔
لیکن آپ کا خُدا ایسا نہیں ہے!

ذرا ان مثالوں پر غور کریں:

●موسیٰ…
یاد ہے جب موسیٰ نے ایک مصری کو قتل کیا تھا؟
پھر بھی خُدا نے اُسے چُنا کہ وہ بنی اسرائیل کو مصر سے نکالے۔

●داؤد…
اُس نے اپنے گناہ کو چھپانے کے لیے ایک شخص کو قتل کروا دیا تھا،
پھر بھی خُدا نے اُسے اسرائیل کا بادشاہ بنایا۔

●مریم مگلدلینی…
وہ بدروحوں کے قبضے میں تھی،
لیکن آزادی کے بعد یسوع کی خاص شاگرد بن گئی۔

اور یہ تو صرف چند مثالیں ہیں!
میں تو اپنی زندگی کو بھی ا س لسٹ میں شامل کر سکتی ہوں، کیونکہ میری زندگی میں بھی ایسے لمحے آئے جب میری زندگی میں بھی پاکیزگی نہیں تھی۔
آج کوی بھی یقیننہی کرے گا کہ آج میں جو کچھ بھی خُدا کے فضل سے کر رہی ہوں،

لیکن یہی سچ ہے:میرا خُدا مجھ پر مہربانی کرے گا۔"

ہاں! خُدا نے سب کچھ دیکھا، مجھے معاف کیا، اور آج میں اُس کی حضوری میں نئی زندگی گزار رہی ہوں۔اور جانتے ہیں کیا؟خُدا نے آپ کی زندگی کا بھی سب کچھ دیکھا ہے... اور پھر بھی وہ آپ کو معاف کرنا چاہتا ہے!وہ آپ کو بھی وہ نئی زندگی دینا چاہتا ہے جو اُس کے پیار اور حضوری سے بھری ہو۔

آج کا پیغام بالکل واضح ہے:
آپ کا ماضی، آپ کا مستقبل، یہ طے نہیں کرتا کہ آپ کون ہیں یا آپ کیا بن سکتے ہیں!ہاں، وہ نئی زندگی جو خُدا آپ کو دینا چاہتا ہے،تب شروع ہوتی ہے جب آپ بھاگنا بند کر دیتے ہیں...اور اُس کی طرف دوڑتے ہیں، اُس خُدا کی طرف جو آج آپ کے پاس محبت کے ساتھ آتا ہے! اب اور دور نہ بھاگیں۔
رُک جائیں، کیونکہ آج خُدا محبت کے ساتھ آپ کے قریب آیا ہے!

یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں!

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

صادق کی دوڑ

جب شک دل میں اُتر آئے، مشکلات گھیر لیں، یا غیر یقینی حالات راستہ دھندلا دیں تو آپ کہاں جاتے ہیں؟ بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ: 'خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ ' امثال 18:10 آئندہ 7 دنوں تک خاص طور پر وقت نکال کر اُسی میں پناہ لیں—اپنے خوف، سوالات، اور بوجھ اُس کے قدموں پر رکھیں جو ہمیشہ وفادار ہے۔ اُس کے حضور دوڑیں... اور وہاں آپ کو سکون، قوت اور اُمید ملے گی۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day