معافی جو شفا کولاتی ہےنمونہ

معافی جو شفا کولاتی ہے

6 دن 7 میں سے

کیا خدا کا اطمینان آپ کے ساتھ ہے؟

کیا آپ نے کبھی اندر ہی اندر جرم کا بوجھ محسوس کیا ہے؟
کیا آپ کا ضمیر مسلسل آپ کو کچھ یاد دلاتا ہے؟
کیا آپ کو کبھی لگا کہ جیسے آپ خدا سے دور ہو گئے ہیں؟
یا شاید… آپ کو اپنے آپ سے بھی سکون نہیں ملتا۔

یہ احساسات—قصور، شرمندگی، بےچینی—اکثر روح القدس کی نرمی آواز ہوتے ہیں، جو ہمیں واپس خدا کی محبت کی طرف بلاتی ہے۔

یسوع نے کہا:

"اور وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قُصُور وار ٹھہرائے گا۔"
(یوحنا 16:8)

یہ الزام نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ بحالی کے لیے آتا ہے۔
روح القدس ہمیں سچ دکھاتا ہے تاکہ ہم خدا کے فضل میں واپس آ سکیں۔

خدا نے ہمیں صرف "تجاویز" نہیں دیں—
بلکہ دس احکام دیے۔
وہ ہمیں حق اور باطل کا فرق سکھاتا ہے،
کیونکہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اس کے دل کو دکھ دیتی ہیں
اور ہمیں اس کی قربت سے دُور لے جاتی ہیں۔

یاد رکھیں:
نہ خیرات،
نہ اچھے کام،
نہ دولت یا شہرت
—کچھ بھی آپ کے دل کا بوجھ نہیں ہٹا سکتا۔

خدا نے اس کے لیے ایک ہی راستہ مقرر کیا ہے:
توبہ۔

جی ہاں—
توبہ ایک خوبصورت لفظ ہے۔
اس کا مطلب ہے:
"اَے خدا، میں غلطی پر تھا…
میں شرمندہ ہوں…
براہ کرم مجھے معاف کر،
اور میری سوچ کو بدل دے۔"

اور کلام مقدس میں وعدہ ہے:

"اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ وفادار اور عادل ہے کہ ہمیں معاف کرے، اور ہر ناراستی سے پاک کرے۔"
(1 یوحنا 1:9)

کتنا حیرت انگیز وعدہ ہے!

بس…
اتنا ہی کافی ہے۔

جب آپ دل سے معافی مانگتے ہیں اور اپنا راستہ بدلنے کو تیار ہوتے ہیں
تو خدا فوراً معاف کرتا ہے۔

آپ کو اپنے گناہوں کی سزا اٹھانے کی ضرورت نہیں۔
کیوں؟
کیونکہ یسوع نے وہ سزا پہلے ہی اپنے اوپر لے لی۔

آپ کو اپنی معافی کمانے کی ضرورت نہیں۔
کیونکہ مسیح نے وہ قیمت مکمل طور پر ادا کر دی ہے۔

تو…
اب کیا کریں؟

  • خدا سے معافی مانگیں۔
  • اس کے فضل کو قبول کریں۔
  • پھر خود کو بھی معاف کریں۔

خدا نے آپ کو مکمل طور پر معاف کر دیا ہے۔
اور یہی سچائی آپ کے دل کو اطمینان دے سکتی ہے۔
ایسا اطمینان جو حالات سے نہیں،
بلکہ خدا کی حضوری سے آتا ہے۔

یاد رکھیں…
آپ ایک معجزہ ہیں!

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

معافی جو شفا کولاتی ہے

پس اپنے گناہوں کا اقرار ایک دوسرے سے کرو اور ایک دوسرے کے لیے دعا کرو تاکہ تم شفا پاؤ۔ راستباز کی دعا بڑی تاثیر رکھتی ہے۔" یہ آیت معافی اور باہمی اعتراف کی شفا بخش طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ جب ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں، تو ہم جذباتی اور روحانی شفا کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ur.jesus.net/a-miracle-every-day