YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

9 دن 14 میں سے




غیر مشروط مُحبّت

اورہمکواُسکیطرفسےیہحُکم (تاکید،ہدایتاورفرمان) مِلاہےکہجوکوئیخُداسےمُحبّترکھتاہےوہاپنےبھائی (اِیماندار) سےبھیمُحبّترکھے۔1 یُوحنّا 4 : 21

خُدا کے کلام کے مطابق اُس نے ہم سے بنائی عالم سے پیشتر مُحبّت کی، اس نے ہم سے مُحبّت کی اس سے پہلے کہ ہم اس سے مُحبّت کرتے یا اس پر ایمان لاتے یا کچھ بھی کرتے؛ غلط یا صحیح۔ کیا یہ بڑی لاجواب بات نہیں ہے؟ خُدا ہم سے جومُحبّت کرتا ہے وہ کبھی بھی ناختم ہونے والی، غیر مشروط تھی اور ہے اور رہے گی۔

جب خُدا ہم سے یہ تقاضا نہیں کرتا کہ ہم اُس کی مُحبّت کو خریدیں، تو اسی طرح ہمیں بھی اس کے نمونہ کی پیروی کرنی ہے تاکہ دوسروں کی بھی ہماری مُحبّت خریدنی کی ضرورت نہ پڑے۔ مُحبّت کوئی ایسا کام نہیں جو ہم کبھی تو کرتے ہیں اور کبھی نہیں کرتے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کبھی تو ہم مُحبّت کریں اور کبھی نہ کریں اور مُحبّت کا انحصار ہماری چاہت پر نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اسے کس کو دینا چاہتے ہیں اورنہ ہی اس کا انحصار لوگوں کے سلوک پر ہونا چاہے جو وہ ہم سے کرتے ہیں۔

خُداوند یسوع میں اِیماندار کی حیثیت سے وہ مُحبّت جو ہم دُنیا کو دِکھاتے ہیں وہ خُدا کی غیرمشروطمُحبّت ہے جو ہم میں سے ہوکر اُن تک جارہی ہے۔ ہم خُدا کی اس مُحبّت کو اپنے ذہن سے نہیں سمجھ سکتے۔ یہ انسانی علم سے بڑھ کر ہے۔ یہ مکاشفہ ہے جو خُدا اپنے بچّوں کو دیتا ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہم اس وقت محسوس کرتے ہیں جب ہم خُدا کے نزدیک جاتے ہیں اور یہ ایک ایسا جذبہ ہے جس کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

غیر مشروط مُحبّت ہمیشہ دوسروں کی بھلائی چاہتی ہے۔ اور وہ جانتی ہے کہ اگر کوئی ان سے مُحبّت کرے گا تو وہ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہی وہ کام ہے جو خُدا نے ہمارے لئے کیا تھا۔ اُس نے ہمارے لئے بہت اچھے خیال رکھے اور اُس کو یقین تھا کہ اُس کی غیر مشروط مُحبّت ہمیں اُس کے بیٹے کے ہمشکل بنا سکتی ہے۔

اگر آپ کو مفت میں خُدا کی مُحبّت ملے گے تو آپ مفت میں وہیمُحبّت دوسروں سے کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

کلام

دِن 8دِن 10

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔