YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

8 دن 14 میں سے




ہر قسم کے حالات میں اطمینان

اپنیساریفکر(اپنیساریپریشانیاں،اپنیساریفکریں،ساریتشویش،ایکہیبارمیںہمیشہکےلئے) اُسیپرڈالدوکیونکہاُسکوتمہاریفکرہے۔1 پطرس 5 : 7

وہ اطمینان جو سب چیزوں سے بالاتر ہے اُس کوپا لینا بڑی عظیم بات ہے (فلپیوں 4 : 7)۔ جبحالات ایسے ہوںجس کا نتیجہ پریشانی، اضطراب، افسردگی اور فکر مندی ہو اور ایسے میں آپ کے اندر اطمینان موجود رہے تو یہ حالت بیان سے باہر ہے۔ دنیا اس قسم کے اطمینان کو ڈھونڈتی ہے۔ آپ اس کو خرید نہیں سکتے؛ یہ برائے فروخت نہیں ہے۔ یہ خُدا کی طرف سے ایک مفت انعام ہے جو اُس وقت ملتا ہے جب ہم اس کے ساتھ ایک مضبوط اور نہ ٹوٹنے والا تعلق قائم کرتے ہیں اور اِس کے سبب سے جو خوشی ملتی ہے وہ بیان سے باہر ہوتی ہے۔

اطمینان اُس وقت آتا ہے جب آپ اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دیتے ہیں ۔۔۔۔ جب آپ اپنی فکریں خود اُٹھانے کی بجائے اُس پر ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جتنا جلد آپ ایسا کریںگے یہ اتنا ہی اچھّا ہے۔ جیسے ہی کوئی مسئلہ آپ کے سامنے آتا ہے اُسی لمحہ اُسے خُداوند کے سُپرد کردیں۔ اس کو خود سے حل کرنے کی کوشش بھی نہ کریں۔ جتنا آپ انتظارکریں گے اتنا ہی فکر اور پریشانی سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجائے گا۔

کیونکہ خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اِس لئے ہم غیر معمولی اطمینان اورخوشی کو حاصل کرسکتے ہیں ... یہاں تک کہ ایذا رسانی کے دوران بھی۔ صرف وہی ہمیں اطمیناندے سکتا ہے۔ یہ بیان سے باہر اطمینان کا مطلب ہے۔

وہ اِیماندار جس کے پاس خُداوند یسوع مسیح کے ساتھتعلق کے باعث خُدا کا اطمینان موجود ہےوہ زندگی کے سخت ترین طوفانوں میں بھی اطمینان پا سکتا ہے۔

دِن 7دِن 9

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔