YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ

ہر روز خُدا کی قربت میں

3 دن 14 میں سے




خُداوند یسوع مسیح کے خون خریدے

ہم کو اُس میں اُس کے خون کے وسیلہ سے مخلصی (رہائی اور نجات) یعنی قصوروں (کمزوریوں اور غلطیوں) کی معافی (معافی) اُس کے اُس فضل کی دولت کے موافق حاصل ہے۔افسیوں 1 : 7

بُلند آواز سے اپنے آپ سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہیں کہ "مجھے قیمت دے کر خریدا گیا ہے اور گناہ سے صاف کیا گیا ہے؛ عزیز سمجھ کر مول لیا گیا ہے؛ میری قیمت اَدا کی گئی ہے اور خُدا نے مجھے اپنا بنایا ہے۔"

آپ کو گناہ اور اس کے سبب سے پیدا ہونے والی ساری "موت" سے رہائی ملی ہے۔ فکر، پریشانی اور خوف موت کی صورتیں ہیں۔ جھگڑا، کڑواہٹ، کینہ اور نامعافی بھی موت کی صورتیں ہیں۔ خُداوند یسوع مسیح کا لہو ان کی واحد دوا ہے۔

باپ کے لئے خُداوند یسوع مسیح کا لہو بہت قیمتی ہے اور ہمارے لئے بھی بیش قیمت ہونا چاہیے۔ قیمتی چیز وہ ہوتی ہے جس کی ہم حفاظت کرتے ہیں، جس کےبارے میں ہم محتاط رہتے ہیں اور ایک ایسی چیز جس سے ہم جُدا ہونا نہیں چاہتے۔ خُداوند یسوع مسیح کا لہو قیمتی ہے اور ہمیں آسمانی باپ کی قربت بخشتا ہے۔ اُس کی قربانی نے خُدا اور انسان کے درمیانی پردے کو ہٹا دیا اور اب ہمارے پاس خُدا سے قربت اور نزدیکی اور اُس کے پاس مفت رسائی حاصل کرنے کا ایک موقع ہے (عبرانیوں 10: 18 – 22)۔

خُداوند یسوع مسیح کا لہو ہمیں گناہ سے صاف کرتا ہے اور مسلسل ہمیں صاف کرتا رہے گا(1 یوحنا 1 : 9)۔ اس کا لہو ایک طاقت ور صفائی کا ذریعہ ہے۔ جیسا کہ ہمارا خون ہمارے بدن کو تمام زہر سے صاف کرتا ہے، خُداوند یسوع میسح کا خون جس بھی صورت میں ظاہر ہو مسلسل ہمیں تمام گناہ سے پاک کرتا ہے۔

خُداوند یسوع مسیح کے خون کی قدرت پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ آپ کو مسلسل ہر قسم کے گناہ سے پاک کرتا رہے گا۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر روز خُدا کی قربت میں

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔