YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے یقینی کے دوران یقین کرنانمونہ

Certainty In Times Of Uncertainty

5 دن 5 میں سے

ہم سب میں ایندھن ہے جو آگ پکڑنے کے انتظار میں ہے۔ آگ جو روشن ہو، جب آپ اسے ایندھن دیں تو وہ آپ کے اردگرد ہر طرف پھیل جائے۔ یہ آگ اس بے یقینی سے طاقتور ہے جس کا آپ کو احساس ہو رہا ہے۔ یہ ان تمام منفی باتوں پر غالب آنے کی طاقت رکھتی ہے جو ابھی آپ کے اردگرد ہیں۔


یہ آگ، جزبہ اور اندرونی طاقت خدا نے خود آپ کے اندر رکھی ہے۔ جزبہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے جس کے لئے آپ بنے ہیں۔ برداشت کی طاقت جو آپ کے اندر ہے جس سے آپ مخالفت کے باوجود ترقی کریں۔


اگرچہ میں بے یقینی کا شکار ہوں کہ کل کیا ہو گا مگر مجھے یقین ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے مجھے اسے آج ہونے دینا ہے۔


اگرچہ میں بے یقینی کا شکار ہوں کہ میں اپنے مقصد تک کیسے پہنچوں گا مگر مجھے یقین ہے کہ میرا مقصد کیا ہے۔


میں بے یقینی کا شکار ہو کہ میں کیسے کامیاب ہوں گا مگر مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب ہوں گا۔


اس پر مجھے مکمل یقین ہے۔


میں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔


میرے خدا نے مجھے ضروری آلات دے دیئے ہیں جو میرے خواب پورے کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ وہ مجھے دیکھتا رہا ہے جب سے میری تخلیق ہوئی اور اس کی مرضی ہمیشہ ظاہر ہوئی ہے۔


مجھے نہیں پتہ کے میں اسے کیسے مکمل کروں گا، مگر مجھے یقین ہے کہ یہ ہوگا۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں کب اپنا مقصد پورا کروں گا مگر مجھے پتہ کہ یہ مکمل ہو جائے گا۔


مجھے اس بات کا یقین ہے۔


آپ جس چیز سے بھی گزر رہے ہیں وہ خدا کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ جو بھی تکلف، ڈر، پریشانی، دباؤ، ذہنی تکلیف یا بے یقینی، یہ سب یسوع کے نام پر یقین میں تبدیل ہو جائے گا۔


بےیقینی کے دوران نہ ڈریں یقین کریں۔


David Villa سے رابطہ کرنے کے لئے اس link پر click کریں!


David کی podcast کو subscribe کرنے کے لئے اس link پرclick کریں!

دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Certainty In Times Of Uncertainty

بے یقینی کے دوران، خدا پر یقین کیا جا سکتا ہے! David Villa کے ساتھ اس کے تازہ ترین مطالعاتی منصوبہ میں شامل ہوں، وہ ماضی کی بے یقینی اور منفی حالات پر نظر ڈالتا ہے تاکہ وہ کسی بڑے مقام پر پہنچ سکے۔

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے David Villa کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://davidvilla.me ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔