YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے یقینی کے دوران یقین کرنانمونہ

Certainty In Times Of Uncertainty

3 دن 5 میں سے

ہم ہمیشہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کیا ہونے والا ہے۔ یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ مستقبل میں کس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ ہم اپنے علم کے مطابق اندازے لگا سکتے ہیں۔ ہم فرض کر سکتے ہیں۔ ہم اس کی چال کی طرز دیکھ کر کچھ سوچ سکتے ہیں مگر کوئی نہیں جانتا کہ آنے والا کل کیا لے کر آئے گا۔ جو کچھ ہم جانتے ہیں وہ ابھی کی بات ہے۔


اور صرف آج کی خبر ہمارے لئے کافی نہیں۔


ابھی تک آپ ہر برے دن کو برداشت کرتے ہوئے زندہ رہے، ہر حالات اور ناکامی میں آپ پر غلبہ نہیں ہوا۔ آپ نے ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ جن سے لگ رہا تھا کہ آپ کبھی وہاں سے نہیں گزر سکتے اور آپ کا خطرناک دشمنوں سے سامنا ہوا جن کو آپ پر فوقیت حاصل تھی اور پھر بھی آپ ان سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے۔


بے یقینی کے حالات میں آپ نے یقین کرنے کا انتخاب کیا۔


ہمارا یقین حالات اور وقعات پر نہیں مگر خدا پر ہے جو ہماری ضروریات پوری کرتا اور ہماری حفاظت کرتا ہے۔


یقین کرنا - پختہ یقین کہ اس معاملہ میں کچھ تو ہے۔ یہ صلاحیت ہے جو ایسی سچائی ہے جس پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایسی سچائی ہے جو حقیقی سچائی اور ایسا واقع ہے جو حقیقت میں پیش آیا ہے۔


بے یقینی - بے یقینی کی حالت۔ کوئی ایسی چیز جو یقین کے قابل نہیں یا جس سے کسی کو لگے کہ اس پر یقین نہیں کرنا چاہئے


بے یقینی کہتی ہے کہ، "مجھے نہیں پتہ کہ میرے مستقبل میں کیا ہو گا" ۔


یقینی کرنا کہتا ہےکہ، "مجھے پتہ ہے کہ میرا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہے" ۔


اگر آپ مسیح کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں تو آپ اطمینان کے بغیر ہیں۔ آپ بے یقینی میں جی رہے ہیں۔ ہر انسان کا ضمیر ہوتا ہے جس کا مطمیئن ہونا ضروری ہے اس سے پہلے کہ وہ سچی خوشی حاصل کر سکیں۔ صرف ایک چیز ہے جو آپ کے ضمیر کو اطمینان دے سکتی ہے اور وہ ہے اگر آپ خدا کے ساتھ راستبازی کا تعلق رکھیں۔


جو آپ کے لئے بہت ضروری ہے اس کے لئے لڑنا سیکھیں، اپنے ایمان کے لئے لڑیں، اپنے خاندان کے لئے لڑیں، منفی باتوں کو اپنے ذہن پر چھانے نہ دیں اور بے یقینی کو اپنے ذہن میں گھر نہ کرنےدیں۔ خدا ابھی بھی برکتیں دینے کا کاروبار کر رہا ہے۔


ہمیں بے یقینی بھری دنیا میں یسوع کا پرچار کرنا ہے جو مکمل یقین کے قابل ہے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Certainty In Times Of Uncertainty

بے یقینی کے دوران، خدا پر یقین کیا جا سکتا ہے! David Villa کے ساتھ اس کے تازہ ترین مطالعاتی منصوبہ میں شامل ہوں، وہ ماضی کی بے یقینی اور منفی حالات پر نظر ڈالتا ہے تاکہ وہ کسی بڑے مقام پر پہنچ سکے۔

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے David Villa کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://davidvilla.me ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔