YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے یقینی کے دوران یقین کرنانمونہ

Certainty In Times Of Uncertainty

2 دن 5 میں سے

اس digital دور میں ہمیں معلومات اس قدر تیزی سے مل رہی ہے جیسے پہلے کبھی نہیں تھی۔


آپ ہر چیز جو آپ چاہتے ہیں Google سے تلاش کر سکتے ہیں اور اس عنوان کے بارے میں ہفتوں پڑھ سکتے ہیں۔ Mouse سے ایک بار click کرنے پر یا انگلی کے ایک بر Tab کرنے پر آپ وہ سب کچھ سیکھ سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اس وقت کی مثبت بات ہے جس میں ہم جی رہے ہیں، کیا ایسا نہیں۔ معلومات کی فراوانی کے ساتھ غلط معلومات کی زیادتی بھی آ گئی ہے۔ خبریں جن کو بہت بڑھا چڑھا کے بیان کیا جاتا ہے ہم ان کے بارے میں نہیں کہہ سکتے کہ وہ درست ہیں یا نہیں۔


جو حد سچائی اور خیال کے درمیان مقرر کی گئی تھی اسے صحافیوں اور خبر رساں اداروں نے مدہم کر دیا ہے، وہ ہماری اور آپ کی طرح سچائی تلاش نہیں کر رہے۔


وہ بلند درجات کی تلاش میں ہیں۔


جب لوگ ڈرے ہوتے ہیں تو خبریں سننا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اطمینان ملے یا جس وجہ سے وہ ڈرے ہوئے ہیں اس کے بارے میں ان کو معلومات ملتی رہے۔ اور لوگ اکثر انسانی باتوں کو سچ بھی مان رہے ہوتے ہیں، ہم پڑھتے اور سنتے اور سمجھے ہیں کہ جو کچھ لکھا یا بتایا جا رہا ہے سچ ہے، کبھی تحقیق نہیں کرتے کہ جو معلومات ہمیں دی جارہی ہے وہ غلط تو نہیں۔


صرف ایک سچائی جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ یسوع ہمارے گناہوں کی خاطر مرا۔ صرف ایک سچائی ہم جانتے ہیں جس کی حقیقت بھی دریافت کی گئی، جگہ بھی دیکھی گئی، خبر دینے والے کی معلومات بھی ہے، کہ خدا شروع سے آخر تک موجود ہے اور رہے گا۔ ظاہر ہونے سے بند ہونے تک خدا ہی مصنف اور تبدیلی کرنے والا ہے اس کا کلام کامل ہے۔ اس میں کچھ ایسا نہیں ہے جسے بڑھا چڑھا کے بیان کیا جاتا ہو۔ کوئی ایسی سچائی نہیں جسے خدا نے ابھی تک ظاہر نہ کیا ہو۔


میں نے ابھی تک آپ کو نہیں کہا کہ خبریں پڑھنا چھوڑ دیں۔ ان پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں جو آپ کے پاس ہیں۔ میں آپ کو یہ بات بتا رہا ہوں کہ جو کچھ بھی لکھا ہوا ہے، جو کچھ بھی بیان کیا گیا ہے اس کے باوجود خدا سب کچھ پہلے سے جانتا ہے۔ خدا کے منصوبے جو آپ کے لئے ہیں آدمی کی حرکتوں کی وجہ سے تبدیل نہیں ہوتے۔ خدا کے منصوبے لاتبدیل ہیں اور ہمارے اردگرد کے معاملات سے تعلق نہیں رکھتے۔


بے یقینی کے دوران، خدا پر یقین کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ہمارا منصوبہ برباد ہو جائے یا بدل جائے جو منصوبہ ہمارے لئے خدا کے پاس ہے وہ چلتا رہے گا۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Certainty In Times Of Uncertainty

بے یقینی کے دوران، خدا پر یقین کیا جا سکتا ہے! David Villa کے ساتھ اس کے تازہ ترین مطالعاتی منصوبہ میں شامل ہوں، وہ ماضی کی بے یقینی اور منفی حالات پر نظر ڈالتا ہے تاکہ وہ کسی بڑے مقام پر پہنچ سکے۔

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے David Villa کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://davidvilla.me ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔