YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ

Travel Light

4 دن 7 میں سے

ظاہری چیزوں چھوڑ دیں


ایک وقت تھا جب مجھے ظاہری چیزیں خاص کر کپڑے بہت پسند تھے۔ کپڑوں اور چوتوں کو خریدنے کے لئے میں بہت بحث کرتی تھی، میری بہت خواہش ہوتی تھی کہ جان سکوں کے دوسرے کیا پہن رہے ہیں۔ مجھے احساس ہوا کہ ان تمام چیزوں کی وجہ سے ایک گہرا بادل چھا رہا ہے جو خدا کی پرستش پر سایہ ڈال رہا ہے جو مجھے کرنی تھی۔


رومیوں 12:1 ہمیں بتاتا ہے کہ "عام زندگی کی تمام چیزیں لیں، سونا، کھانا، کام پر جانا، چلنا وغیرہ، اور نہیں خدا کے سامنے نذر کریں۔"


تو میں نے یہ کرنا چاہا: میں نے اس سال کپڑے اور جوتے خریدنا بند کر دیئے!


یسوع ہم سے بات کرتا ہے کہ ہمیں کس طرح چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔ لوقا 12 میں وہ اس کے بارے میں کھل کر بات کرتا ہے۔


"اور اس نے ان سے کہا خبردار! اپنے آپ کو ہر طرح کے لالچ سے بچائے رکھو کیونکہ کسی کی زندگی اُس کے مال کی کثرت پر موقوف نہیں۔" لوقا12 : 15


میں نے ایک سال میں بہت کچھ سیکھا۔ مجھے پتہ چلا کہ جو چیزیں میں خرید رہی ہوں وہ صرف میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں۔ جب میں ایک بین القوامی ادارہ TearFund کے ساتھ کام کر رہی تھی تو میں نے سیکھا کہ کس طرح یہ چیزیں ہمارے عالمی ہمسایوں کے لئے بھی پریشانی کا باعث ہیں۔ مجھ پتہ چلا کہ ہمارے بھائی بہن کس قدر زیادہ کام کرتے ہیں ان کو کس قدر کم معاوضہ ملتا ہے یہ بالکل توازن میں نہیں تھا۔


جب چیزوں کے لئے میری خواہش کم ہوئی تو خدا کے لئے میری خواہش بڑھنے لگی۔ مجھ لگا کہ میں کمی کا شکار ہوں گی مگر میں نے خدا سے بہت کچھ حاصل کیں۔ چیزیں زیادہ ہو جانا آپ کا حاصل نہیں بلکہ کہ آپ کی آزادی آپ کا حاصل ہے۔


جن پولس رسول کی باتوں سے مجھے زیادہ سمجھ آئی میں انہیں آپ کو باتا کر آپ کو حوصلہ بڑھانا چاہتی ہوں۔ یہ سچ ہے کہ معاشرے کا آپ پر بہت دباؤ ہوتا ہے تاکہ آپ زیادہ حاصل کریں یسوع نے ہمیں آزاد رہنے کے لئے آزادی عطا کی ہے۔ تو قائم رہیں، اپنے آپ پر ظاہری چیزوں کا دباؤ نہ بڑھنے دیں۔


آج، میں دوبارہ کپڑے خرید رہی ہوں، مگر میں زیادہ متوازن طریقہ سے خرید رہی ہوں۔ میں زیادہ شکرگزار ہوں۔ میں خوبصورتی اور معیار کو زیادہ پسند کرتی ہوں۔ میں کم ضائع کرتی ہوں، میں اس شخص کی قدر کرتی ہوں جس نے وہ چیز بنائیں۔ میرے کپڑے مجھے سیکھاتے ہیں کہ میری زندگی مکمل ہے۔ اس کے بارے میں اہم بات یہ ہے، جب میں نے کپڑوں کو اہمیت دینا کم کر دی تو میں نے سب چیزوں کے خالق کو اہمیت دینا زیادہ کی۔


Sarah, getting free from stuff


دعا کریں: اے خدا کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میں اپنی چیزوں کے ذریعہ اپنے ہمسایہ کو پیار کر سکوں؟

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Travel Light

جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا ...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔