YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ

Travel Light

3 دن 7 میں سے

شرمندگی کو بھول جائیں


مجھ اچھی طرح یاد ہے میں نے کسی قابل عزت سے دعا کی درخواست کی، انہوں نے مجھ سے پوچھا کس لئے، میں اس سے صرف یہ کہہ سکی کہ مجھے کچھ مسئلہ ہے۔ میرے اندر، دور کہیں بنیاد میں کچھ مسئلہ ہے۔ بالغ ہونے کے باوجود میرے پاس الفاظ نہیں تھے۔


یہ شرمندگی کی بات تھی۔


شرم ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم جو حقیقت میں ہیں چھپے رہیں کیونکہ کوئی ہمیں حقیقی روپ میں قبول نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بات ہمیں ڈراتی ہے کہ خدا ہمیں بالکل حقیقی طور پر دیکھ سکتا ہے۔ میں بھی ان باتوں کو یاد کر کے جو مجھ پر بہت پہلے گزری تھی یہ سوچ کر ڈر رہی تھی۔ وہ الفاظ اور اعمال مجھ میں سماء چکے تھے میرا اپنے آپ کے بارے میں وہ ایک مصنوعی نظریہ تھا۔


حقیقت یہ ہے: خدا ہمیں حقیقت میں مکمل طور پر جانتا ہے اور پھر بھی وہ محبت بھرے بازو ہماری طرف پھیلاتا ہے۔ جب وہ ہمیں مسیح کے پیروکاروں کی طرح دیکھتا ہے وہ ہمیں بے داغ بیٹوں یا بیٹیوں کی طرح دیکھتا ہے کیونکہ یسوع ہماری شرمندگیوں کی خاطر مر گیا۔ ہم شرم کو ترک کر سکتے ہیں اور ان اقدار کو حاصل کر سکتے ہیں جو اس نے ہمیں عطا کی ہیں۔


یہ سن کر بہت خوشی ہوئی مگر میں نے کچھ سیکھا۔ شرم کو ترک کر دینا ایک بار کا عمل نہیں۔ میرے لئے یہ بہت سی پرت ہیں، جیسے جیسے میں ان تمام جھوٹی باتوں کو چھوڑتی جاتی ہیں ایک ایک کر کے شرم کی پرتیں ختم ہوتی جاتی ہیں۔ جب یہ شرم کی پرتیں مجھ سے دور ہوتی ہیں تو جھوٹی باتیوں کو بھولنے کے لئے خدا کے کلام سے مجھے سچی باتیں ملتی ہیں۔


شرم ایک دم نہیں چلی جائے گی مگر یہ کم ہو جائے گی۔ خدا آپ کی گندگی ایک دم ختم نہیں کرتا وہ آہستہ آہستہ آپ کو تقویت دیتا ہے کہ آپ اسے ترک کریں مگر اس میں آپ کی مرضی ضروری ہے۔


Amanda, taking out the shame


عمل: : جھوٹی باتوں کو پہچانیں جن کو آپ مانتے ہیں اور ان کر ترک کریں خدا کی سچایاں سمجھنے کے لئے۔
www.life.church/declarations

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Travel Light

جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا ...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔