YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

روشنی کے ساتھ چلیںنمونہ

Travel Light

2 دن 7 میں سے

لڑائی جھگڑاوں کو بھول جائیں


ہو سکتا ہے کہ آپ کا بھی اس کہانی میں حصہ ہو: ہم کار میں چیزیں رکھ رہے تھے، اپنے خاندان کے دوسرے لوگوں کو ملنے کے لئے کرسمس کا سفر شروع کر رہے تھے۔ میں ایک ایسے سربراہ کا کردار ادا کر رہی تھی جو بہت پریشان ہے اور اپنے بچے اور اپنے جیون ساتھ کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔ آخر میں رک گئی۔ میرے جیون ساتھی نے پوچھا کہ "کیا ہو رہا ہے؟" ظاہر تھا کہ میں سفر کی وجہ سے پریشان تھی۔


جیسے سفر گزرا میں نے اپنے آپ سے سخت سوال پوچھا، میں سال کے اس خوشی کے موقع پر اتنی پریشان کیوں ہوں؟ آپ کو معلوم ہے کہ یہ بچہ یسوع، خاندان، دوستوں، کھانے، تحفے، کھیل اور گرم دودھ کا وقت ہے۔ یہ اپنے روز مرہ کے کاموں کو چھوڑنے کا دن ہے۔ مجھے کیا کرنا ہے۔؟


میں اسے زیادہ برداشت نہیں کر سکتی تھی تو میں نے خدا سے کہا کہ میری مدد کر کہ میں جان سکوں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ایک سال پہلے کئے گئے سوال اور تقید جو میرا خاندان کرتا ہے میرے ذہن میں گھوم رہی تھی۔


کیا یہ تمام خوشی ہے؟ گاڑی چلانے کے دوران مجھے احساس ہو کہ مجھے ان باتوں کو ماننا ہو گا اور مجھے اس بات کو جاننا ہو گا کہ مجھے اپنے خیالات سے ڈر لگتا ہے۔ میں یہ سوچ کر پاگل ہو جاتی ہوں کہ میں اپنے لئے آواز کیوں نہیں اٹھاتی، کیوں میں اتنی دیر سے اس بوجھ کو لے کر چل رہی ہوں، کیوں اس کا اثر میرے خاندان پر ہو رہا ہے۔ مگر پاگل ہونے سے مجھے پر دباؤ کم نہیں ہو رہا تھا۔


آخر کار میں نے اس شخص کے لئے دعا کرنی شروع کی جو مجھے تکلیف پہنچا رہا تھا۔اگرچہ اس سے ان میں تبدیلی نہیں آئے گی مگر اس سے مجھ میں تبدیلی آئے گی۔ میں نے اپنے بارے میں سوچا۔ میں نے حوصلہ افزائی شروع کی کہ ان کی باتیں کا نتیجہ ڈر اور تکلیف ہے جو میں نے محسوس کیا۔ یہ ایک اچھا راستہ تھے جو خدا کی طرف جاتا تھا۔


میں نے معاف کرنے کا بھی سوچ لیا۔ یسوع نے ہیں معاف کرنے کو کہا اور معاف کرکے بھی دیکھایا۔ اس نے مجھے معاف کیا۔ اس نے کہا کہ دن میں سات کے ستہر دفعہ ہمیں دوسروں کو معاف کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں ہمیں دوسرے کو اس قدر معاف کرنا ہے کہ جس قدر ہمیں معافی چاہئے۔


ہمارے خاندان کی گاڑی اس دفعہ بھاری وزن کی نہیں تھی کیونکہ میں دکھ درد کا بوجھ اٹھا کر نہیں چل رہی تھی۔ میں خدا کا اطمینان، ساتھ اور روشنی لے کر چل رہی تھی۔


آپ کی زندگی میں کون سا تعلق ہے جو آپ پر بوچھ بنا ہوا ہے؟ آپ کس طرح یسوع سے درخواست کریں کہ اس بوجھ کو سنبھانا آپ کو سیکھائے؟


Christi, traveling light this Christmas


خیال رکھیں: کس کے لئے آپ کو اکثر زیادہ دعا کرنی ہے؟ آپ کیسے معاف کر سکتے ہیں؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Travel Light

جب کرسمس کا موسم کام کاج سے بھر جاتا ہے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خاندان، تعلقات، اخراجات، فیصلے، خواہش پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے۔ روکیں، سانس لیں، Life.Church Bible Plan شروع کریں اور آپ کو احساس ہو گا ...

More

ہم Life.Church کے اس مطالعاتی منصوبہ کے لئے شکر گزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے، براہ مہربانی لنک ملاحضہ فرمائیں۔ https://www.life.church/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔