YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

28 دن 28 میں سے

 خدا آپ سے ہم کلام ہے


 ’’ لیکن جب وہ یعنی سچائی کا روح آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہیگا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گا۔‘‘(یوحنا ۱۶: ۱۳)


اگر چہ یہ ایک نہایت بنیادی حقیقت ہے تو  بھی میرا خیال ہے کہ بہت سے لوگ  یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا خدا واقعی انسانوں سے کلام کرتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسا سوچا ہے؟کیا آپ نے کبھی اپنے آپ سے سوال کیا ہے کہ کیا خدامجھ سے ہم کلام ہوگا؟اگر ایسا ہے تو آپ کو اس کا جواب سن کو خوشی ہوگی کہ جی ہاں وہ آپ سے ہم کلام ہو گا۔


جب یسوع کا زمین پر وقت ختم ہو رہا تھا تو اس نے اپنے شاگردوں سے کہامجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنا ہے مگر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن جب وہ یعنی روح حق(حق کی باتیں بتانے والا روح) آئے گا تو تم کو تمام سچائی کی راہ دکھائے گا۔ اس لئے کہ وہ اپنی طرف سے نہ کہے گا لیکن جو کچھ سنے گا وہی کہے گا اور تمہیں آیندہ کی خبریں  دے گا(یوحنا ۱۶ : ۱۲۔۱۳)۔


یسوع نے یہ الفاظ ان آدمیوں سے کہے جو پچھلے تین سال سے  اس کے ساتھ تھے۔لیکن اب بھی بہت کچھ تھا جو وہ انکو سکھانا چاہتا تھا۔یہ حیران کن بات ہے کیونکہ اگریسوع میرے ساتھ تین سال تک ، دن اور رات رہتا تو میں  یہ سوچتی کہ جو کچھ  مجھے سیکھنے کی ضرورت ہے وہ میں  سیکھ چکی ہوں۔


لیکن یسوع کے پاس ہمیں سکھانے کے لئے بہت کچھ ہےکیونکہ ہمیں زندگی میں ہر وقت نئے حالات کا سامنا رہتا ہے جس میں وہ ہماری رہنمائی  کرنا چاہتا ہے۔اس لئے ہمیں روح پاک بخشا گیا ہے۔تاکہ ہم خدا کی آواز کو سن سکیں، اگر چہ وہ جسمانی طور پر ہمارے سامنے موجود نہیں ہے۔


مسیح اور پاک روح کی قوت کے وسیلہ سے  خدا ہر روز شخصی طور پر ہم سے ہم کلام ہونا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں ہر روز  پہلے سے مقررہ اچھی چیزوں کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے۔


باپ اپنے مانگنے والوں کو روح القدس انعام میں دے گا(دیکھیں لوقا ۱۱: ۱۳)۔ میں بڑے واضح طور پر یہ کہنا چاہتی ہو ں کہ ہم میں سے ہر ایک خدا کی آواز کو سن سکتا اور پاک روح کی رہنمائی میں چل سکتا ہے۔ کیا آپ سن رہے ہیں؟


یہ دُعا کریں۔


خداوند میں پاک روح کی رہنمائی کے لئے دعاکرتی ہوں۔ مجھے بھروسہ ہے کہ تو مجھ سےہم کلام ہوتا ہے  اس لئے میں تیری آواز سننا چاہتا/چاہتی ہوں۔

کلام

دِن 27

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے م...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔