YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ

God’s Plan For Your Life

5 دن 6 میں سے

کیا ہوتا ہے جب آپ خدا کے منصوبہ کو نہیں دیکھتے؟


پرانے عہد نامہ میں، یرمیاہ نبی خدا کا کلام اس کے لوگوں تک پہنچتا تھا، جو جلا وطن ہو کر بابل جا چکے تھے۔ یہ مناسب جگہ نہیں تھی اور وہ وہاں رہنا نہیں چاہتے تھے۔ یہ منصوبہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا کیونکہ خدا نے انہیں بچا کر واپس لے جانے کی بچائے، "انہیں گھر بنانے اور سکونت کرنے کے لئے کہا" (یرمیاہ 29 : 5) اور شہر کے امن کے لئے کام کرنے کو کہا کہ جہاں وہ انہیں جلا وطنی کے لئے بعد لایا۔" (یرمیاہ 29 : 7)


کچھ آیات کے بعد خدا نے کہا، ۔۔۔ "آپ بابل میں 70 سال کے لئے رہیں گے 70 سال۔ مگر پھر میں آؤں گا اور وہ تمام کام کروں گا جن کا آپ سے وعدہ کیا ہے، اور میں آپ کو گھر واپس لاؤں گا۔" یرمیاہ 20 :10 (اس پر زور دیا گیا ہے)


70 سال! ہم میں سے بہت سے ہیں جن کےلئے70 سال تو ایک طرف 70 seconds کا صبر نہیں ہے۔


یہ سب اگلی آیت کی تمہید ہے جو یقیناً آپ نے پہلے بھی سنی ہو گی: کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات ۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ یرمیاہ 29 : 11۔


تین باتیں جو آپ کو خدا کے منصوبہ کے بارے میں پتہ ہونی چائیں۔


1.) خدا کے منصوبہ میں وقت لگ سکتا ہے۔خدا نے اسرائیل کو بتایا کہ وہ 70 سال غلامی میں رہیں گے۔ بہت سے لوگوں جو اس پیغام کو سن رہے ہیں وہ اس عرصہ کے آخر تک نہیں بچیں گے۔ کچھ دفعہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کی ساری عمر گزر جائے گی پھر جا کےخدا آپ پر اپنا منصوبہ ظاہر کرے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ نے کبھی اس کا نتیجہ نہیں دیکھ جو آپ کی زندگی میں خدا کر رہا ہے – آپ آگے جا کر نسلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں مگر آپ کو اس کا اندازہ نہیں ہے!


2.) انتظار کرنا، وقت ضائع کرنا نہیں ہے۔
دھیان دیں کہ خدا نے اسرائیل کو صرف انتظار کرنے اور 70 سال وقت ضائع کرنے کے لئے نہیں کہا۔ اس نے انہیں کہا کہ اس شہر کے امن اور ترقی کے لئے کام کریں جہاں اس نے انہیں بھیجا ہے۔ آپ ابھی کہاں ہیں، خدا آپ کا استعمال کر سکتا ہے! خدا کی بادشاہی کے لئے ابھی اثر انداز ہونے کےلئے ٹھہرے نہ رہیں، اس انتظار میں کہ خدا کب آپ کو اس کے لئے استعمال کرے۔


3.) اس کے منصوبےاچھے ہیں۔ آپ اپنے آپ کو جیسے بھی حالات میں ابھی دیکھ رہے ہیں وہ وعدہ جو یرمیاہ 29 : 11 میں دیا گیا ہے سچ ثابت ہوتا ہے: خدا کے پاس آپ کے لئے اچھا منصوبہ ہے – آپ کے مستقبل اور امید کے لئے اچھا منصوبہ۔ یہ وقتی طور پر اچھا نہیں لگے گا مگر جب آپ خدا پر اعتقاد رکھیں گے کہ آپ کا مستبل اس کے ہاتھ میں ہے تو آپ کو یہ نتیجہ کے طور پر اچھا لگے گا۔

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God’s Plan For Your Life

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منص...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Switch, a ministry of Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.life.church

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔