YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ

God’s Plan For Your Life

3 دن 6 میں سے

اپنی زندگی میں خدا کے منصوبہ کو کیسے دریافت کریں۔


اگر آپ کبھی دوڑ میں بھاگے ہوں، آپ کو پتہ ہو گا کہ آپ نے ایک ٹھیک رفتار کی پیروی کرنی ہوتی ہے۔ اگر آپ آہستہ رفتار سے بھاگیں گے، تو آپ پیچھے رہ جائیں گے اور دوسرے آپ سے آگے نکل جائیں گے۔ اگر آپ تیز رفتار سے بھاگیں گے، تو آپ کا سانس جلدی پھول جائے گا اور آپ میں دوڑ کو ختم کرنے کی ہمت برقرار نہیں رہے گی۔


دوڑ میں بھاگتے ہوئے ٹھیک رفتار برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے، جب آپ مسیحی زندگی جی رہے ہیں، کوئی ہے جو آپ کی رفتار برقرار رکھنے کے لئے آپ کی مدد کر رہا ہے۔

گلتیوں 5 : 25 بیان کرتا ہے کہ "اگر ہم روح کے سبب سے زندہ ہیں تو روح کے موافق چلنا بھی چاہیے۔"


اگر ہمیں روح کے موافق چلنا ہے اس کا مطالب ہے کہ روح القدس ہماری رفتار برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ہمیں پیچھے نہیں رہ جانا یا آگے نہیں بڑھ جانا – ہمیں ساتھ ساتھ رہنا ہے۔


اگر ہم روح کے ساتھ قدم ملا کر آگے بڑھیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ روح القدس ہماری رفتار برقرار رکھے گا۔ ہم نہ پیچھے رہ جائیں گے نہ زیادہ آگے بڑھیں گے – ہم ساتھ ساتھ رہیں گے۔


جب ہم روح کے ساتھ رہیں گے تو وہ ہمیں فہم اور ٹھیک چیز کی پہچان عطا کرے گا تا کہ ہمیں ٹھیک فیصلہ کرنے کی مدد مل سکے۔ امثال 3 : 6 بیان کرتا ہے "اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنُمائی کرے گا۔"


یہ پڑھنے کی حد تک ٹھیک لگتا ہے۔ مگر ہم حقیقت میں کیسے روح کے ساتھ چل سکتے ہیں۔


آئیں شروع کرنے کے لئے تین طریقے سیکھیں:


1.) خدا کے کلام کے ذریعہ اس کی تلاش کریں۔ کیونکہ آپ مطالعاتی منصوبہ کو Bible Appمیں پڑھ رہے ہیں آپ پہلے ہی اس کام کو ٹھیک طریقہ سے کر رہے ہیں! خدا کے کلام کو روز پڑھنے کی عادت بنائیں۔ اس میں بہت سے مطالعاتی منصوبے ہیں جن سے آپ شروع کر سکتے ہیں، اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی درستگی ہو، تو آپ ایک گروہ بنا لیں جو ساتھ مل کر ان کو پڑھے۔!


2.) روزانہ دعا کریں۔ دعا کرنے سے ڈریں نہیں۔ دعا صرف خدا سے گفتگو ہے اور پھر اس کی بات سننا ہے۔ اگر آپ کا دھیان جلد دوسری چیزوں کی طرف چلا جاتا ہے تو آپ Notes App اپنے Phone پر کھولیں، لکھیں کہ آپ نے کس لئے دعا کرنی ہے۔


3.) لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ روح کے ساتھ رہنے کا مطلب ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ رہنا جو مسیح کے پیروکار ہوتے ہوئے نظریاتی طور پر آپ جیسے ہیں۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے گروہ کے ساتھ چلتے رہیں اور باقاعدگی سے گرجا گھر میں جائیں۔ اس لئے اچھا ہے: گرجا گھر کی کسی خدمت میں حصہ لیں۔ آپ کو نئے لوگ ملیں گے اور آپ دوسرے مسیحیوں سے گہری دوستی کریں گے۔

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God’s Plan For Your Life

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منص...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Switch, a ministry of Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.life.church

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔