YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا مقصدنمونہ

God’s Plan For Your Life

2 دن 6 میں سے

خدا کا منصوبہ آپ کی زندگی میں اس بات پر توجہ نہیں دیتا کہ آپ کیا ہے بلکہ اس کی توجہ دیتا ہے کہ آپ کون سے کام کرتے ہیں۔


میں کیا کروں؟


یہ سوال آپ نے اپنی زندگی میں بہت دفعہ پوچھا ہو گا خاص طور پر اپنی زندگی کے مشکل فیصلے کرنے کے وقت، جیسے کس تعلیمی ادارہ میں جاؤں اور کون سا کام سیکھوں۔


بائبل میں اسی طرح کا سوال یسوع سے ایک شرع کے عالم نے بھی پوچھا: اَے اُستاد تَورَیت میں کَونسا حُکم بڑا ہے؟ متی 22: 36، دوسرے لفظوں میں میں کیا کروں


اگلی آیت میں ہم یسوع کا جواب پڑھتے ہیں: "'اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ'۔ بڑا اور پہلا حُکم یِہی ہے۔ اور دُوسرا اِس کی مانِند 'یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔'" (متی 22 : 37 – 39، زور دیا گیا)


جب ہم خدا کے منصوبہ پر دھیان دینا شروع کرتے ہیں تو ہم ان دو چیزوں سے شروع کرتے ہیں جن کے بارے میں یسوع نے ہمیں بتایاہے:


1۔) خدا سے محبت رکھیں۔


1۔) دوسرے لوگوں سے محبت رکھیں۔


آپ سوچ رہے ہوں گے، کہ یہ بہت زبردست لگ رہا ہے، کہ آپ کس تعلیمی ادارہ میں جائیں اور کون سا کام سیکھیں؟


یہ اچھا سوال ہے۔ آپ کے لئے ایک اچھی خبر ہے: اگر آپ یسوع کی پیروی کرتے ہیں اور خدا کے لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، روح القدس آپ کی راہنمائی کرے تاکہ آپ فیصلہ کر سکے۔


یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کیونکہ دو کالج ہیں اور آپ سوچ رہے ہیں کہ خدا کون سے کالج میں آپ کو لےجانا چاہتا ہے۔ آئیں ان دو بڑے حکموں کو دوبارہ دیکھیں، جن کے بارے میں یسوع نے ہمیں بتایا: خدا اور دوسرے لوگوں سے محبت رکھیں۔ کیا آپ خدا اور دوسرے لوگوں سے دنوں کالجوں میں محبت رکھ سکتے ہیں؟ اگر جواب ہاں ہے تو آپ جو بھی منتخب کریں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ خدا آپ کو دونوں جگہوں پر استعمال کر سکتا ہے۔


جب ہمارے مستقبل کی بات ہوتی ہے، خدا ہمیشہ ہمیں "ہاں" یا "نہ" میں جواب نہیں دیتا۔ یہ حیران کن ہے، مگر اس میں آزادی کا عنصر پایا جاتا ہے جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ خدا کا منصوبہ آپ کی زندگی میں اس لئے ضروری ہے کہ آپ کو پتہ چلے کہ آپ کیا کچھ بن رہیں ہیں، نہ کہ کیا کچھ کر رہے ہیں۔


کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی مرضی کے مطابق زندہ ہیں اور جیسے چاہتے ہیں زندگی گزار رہے ہیں؟ نہیں یہ درست نہیں! زیادہ تر ہمیں خدا کی مرضی کا پتہ نہیں ہوتا، مگر ہم ہمیشہ خدا کے بتائے راستہ پر چل سکتے ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اگر ہمیں معلوم نہیں کہ ہماری زندگی میں آگے کیا ہونے والا ہے تو ہم خدا کی فرمانبرداری کر کے اس راستہ پر چل سکتے ہیں جس پر خدا ہمیں ابھی لے کر چل رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ خدا کے حکم کی پیروی کرنا عزت، فرمانبرداری، والدین اور راہنماوں کا احترام اور ان تمام لوگوں کا احترام جن کو خدا ہماری زندگی میں لایا ہے۔


بہترین حصہ یہ ہے : جب آپ یسوع کی پیروی کرتے ہیں ، وہ آپ کو روح القدس کے ذریعے فہم عطا کرتا ہے۔ (1 کرنتھیوں 2 : 12 – 13) وہ ہماری عقل کو نیاء کرتا ہے(رومیوں 12 : 2) اور ہمیں ٹھیک طرف متوجہ ہونے میں مدد کرتا ہے۔ جب ہمارے ارد گرد عقل مند لوگ ہوتے ہیں (امثال 13 : 20)، وہ ہماری مدد کرتے ہیں کہ ہم ٹھیک فیصلہ کر سکیں۔ دعا یہ بہترین طریعہ ہے جس سے ہم فہم حاصل کر سکتے ہیں۔ حقیقت میں یعقوب 1 : 5 میں بیان ہے، اگر آپ خدا سے فہم کی درخواست کریں تو وہ آپ کو فہم عطا کرے گا!

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

God’s Plan For Your Life

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے؟ یسوع کے پیرو کار ہوتے ہوئے یہ ہمارا اکثر سوال ہوتا ہے۔ اگر ہم حقیقت پسند ہیں تو اکثر ہماری زندگی کے لئے خدا کا جو منصوبہ ہے وہ ہم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے۔ اس 6 دن کے مطالعاتی منص...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Switch, a ministry of Life.Church کے شکرگزار ہیں۔ مزید معالومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں:www.life.church

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔