YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ

Adamant With Lisa Bevere

6 دن 6 میں سے


خدا آپ سے کہہ رہا ہے کہ، "تم میرے سنگ خارا ہو۔" اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ ابھی اپنے آپ کو سنگ خارا محسوس نہیں کر رہے؛ آپ مسیح کے لازوال کام میں لپٹے ہوئے ہیں جس میں آپ کی مرمت ہو رہی ہے۔ اپنے بارے میں خدا کے کچھ فیصلوں کو جانیں:


تم میرے سنگ خارا ہو، قائم ہو پھر بھی شفاف – لوگ تم میں یسوع کو دیکھتے ہیں۔


تم میرے سنگ خارا ہو – یسوع کا روح تم میں سکونت کرتا ہے اور تمہیں کوئی ہلا نہیں سکتا اور تم ہمیشہ قائم ہو۔


تم میرے سنگ خارا ہو - تم میں آگ کی روح ہے!


یسوع ہمیں روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دینے آیا۔ یہ بپتسمہ ہے جو ہمیں ضرور لینا ہے۔ جب ہم دوبارہ پیدا ہوتے ہیں، ہمارا بے جان دل اس کی ابدی محبت کے شعلوں کی روشنی سے تیزی حاصل کرتا ہے۔


آپ کو پتہ نہیں کہ آپ روح میں کیسے لگتے ہیں۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ صرف الفاظ بول رہے ہیں، مگر آپ کی باتوں میں آگ ہوتی ہے! آپ وہ باتیں کر رہے ہیں، جو روشنی اور سچائی کو دشمن کے اس جھوٹ سے الگ کر رہی ہیں، جس سے وہ لوگ کو بہت دیر سے گمراہ کر رہا ہے۔ آپ کی باتیں وہ آگ ہے جو زنجیروں کو پگھلا دیتی ہے۔ آپ کو سچائی میں قائم رہنا ہے۔


آپ کی زندگی کو جو تحفہ ملا ہے وہ آگ ہے۔ اس کو بجھنے نہ دیں۔ کوئلے کو پھونک ماریں اور اس کو ہوا دے کر ایک بڑا شعلہ بنائیں!دوسرے چاہتے ہیں کہ یہ آگ آپ میں روشن رہے اور آپ سے دوسروں تک پہنچے، آپ خدا کے بچے ہیں اور اس کی طرز پر دوبارہ پیدا ہوئے ہیں۔


خدا آپ سے بات کرتا ہے جیسے وہ چاہتا ہے کہ آپ بن جائیں ایسے نہیں جیسے آپ ابھی ہیں۔ آپ کی زندگی میں جو اس کا مقصد ہے اسے اس سے بہت امیدیں ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کون سی باتیں ہیں جن کو آپ نے اپنی زندگی میں شروع یا ختم کرنا ہیں؟


اگر آپ کو یہ مطالعاتی منصوبہ پسند آیا، تو میں آپ کو دعوت دیتی ہو کہ میری نئی کتاب پڑھ کر اس گہرے طور پر جانیں۔Adamant: Finding Truth in a Universe of Opinions.

دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Adamant With Lisa Bevere

سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے John & Lisa Bevere کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://iamadamant.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔