YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ

Adamant With Lisa Bevere

5 دن 6 میں سے


کلیسیاء اکثر ایسے لوگوں کو، جو ایمان دار نہیں ہیں، ان کے گناہوں اور حرکتوں کی وجہ سے، گنہگار ٹھہراتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ خدا کو نہیں جانتے، وہ اس بات کو ظاہر بھی کرتے۔ جو بات ہم میں نظر آنی چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم راستباز اور تبدیل شدہ ہیں۔ جب ہم خداوند کی پیروی کرتے ہیں، تو ہم اس سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں فہم عطا کرے کہ ہم دنیا ہر اس کی مہربانی کو ظاہر کر سکیں، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا والے بھی تبدیلی کی دعوت حاصل کر سکیں۔


خدا کے فرزند ہوتے ہوئے، ہم مسیح میں دوبارہ تحلیق ہوئے ہیں ایک سخت پتھر، ہیرے کی طرح اور ایک پھول کی طرح نرم ہیں۔


پولس رسول نے جو رومیوں 1 میں بیان کرتا ہے، جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں اس میں وہ پورے ہو رہے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے خدا کے فہم اور موجودگی بھول چکے ہیں اور خدا کی انسانیت کے بنیادی طریقہ کار کو نہیں سمجھتے۔


خود سے پوچھیں، کیا آج کے برے کاموں کا افسوس کرنے سے کچھ تبدیل ہوا ہے؟ مگر پریشانی کی بات یہ ہے کہ ہم ان باتوں کو زیادہ سیکھ رہے ہیں جن کے ہم خلاف ہیں بجائے ان کاموں کے جن کو ہمیں کرنا ہے۔ مگر جس راستبازی اور تبدیلی کی ہم تلاش میں ہیں وہ ہمیں معاشرے کے فیصلے کر کے یا ان کو گنہگار ٹھہرا کے نہیں ملے گی، بلکہ کہ پہلے ہمیں اپنے گناہوں کو ترک کرنا ہوگا اور پھر ان تک خدا کی مہربانی، فضل اور امید کو لے کر چلنا ہو گا۔


خدا کی مہربانی ہمارے لئے دعوت ہے کہ ہم گناہ کو ترک کر کے، سچائی کی طرف واپس چلیں۔ اسی لئے ہمیں فہم کی ضرورت ہے۔ کچھ ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہم لوگوں کو شرمندگی سے بچانے کے لئے گناہ کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ مگر، ہمیں گناہ کو نظر انداز نہیں کرنا، اس کو ظاہر کریں مگر گنہگار ٹھہرانے کے انداز میں نہیں بلکہ امید دلوانے کے انداز میں۔


راستباز کا ہمارے معاشرے میں مطلب ہے کہ ہم مکمل طور پر خدا کی خدمت کریں۔ ہماری نسل تبدیلی کے لئے پر امید ہے اور یہ انتظار میں ہے کہ یہ ظاہر ہو۔


خدا نے کہا کہ وہ شفا بخشے گا جب اس کےلوگ اپنے آپ کو حلیم بنائیں گے اور دعا کریں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ کہ حکومت کامل طور پر اسے سرانجام دے گی۔ آپ اس سے کیا سمجھتے ہیں؟

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Adamant With Lisa Bevere

سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے John & Lisa Bevere کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://iamadamant.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔