YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

Lisa Bevere کے ساتھ قائم رہیںنمونہ

Adamant With Lisa Bevere

4 دن 6 میں سے


کیا آپ مشہور ہونا چاہے ہیں۔۔۔یا آپ اثرانداز ہونا چاہتے ہیں؟


مشہور ہونا اور اثر انداز ہونا ایک جیسے الفاظ لگتے ہیں مگر یہ بہت مختلف ہیں۔ مشہور ہونے کے لئے آپ کو ایک ہجوم کی پیروی کرنی پڑتی ہے اور جو وہ آپ کو کہتے ہیں، ان کے لئے کرنا پڑتا ہے۔ مگر اثر انداز ہونے کے لئے آپ کو ہجوم سے کنارہ کر کے سچائی کے ساتھ قائم رہنا ہوتا ہے۔


یہ بنیادی بات ہے، یسوع نے کہا کہ میں سچائی (حق) ہوں، اس نے یہ بھی کہا کہ خدا کا کلام سچائی ہے۔ دنیا کو یہ سوچ کر خوشی ملتی ہے کہ سچائی تبدیل ہوتی رہتی ہے اور ہر چیز کے لئے مختلف ہے۔ مگر سچائی یسوع کی شخصیت میں قائم ہے اور خدا کا کلام لاتبدیل ہے۔ دنیا جن خیالات کے اظہار سے بھری ہے، خدا کی سچائی ہم پر اثر اندز ہوتی ہے، جس پر ہماری زندگی کی بنیاد قائم ہوتی ہے۔


ہمیں دھیان سے خیالات اور فیصلہ میں فرق رکھنا ہے۔ ہماری دنیا بہت سے فیصلوں میں الجھنا نہیں چاہتی۔ ہمیں سچائی کی بنیاد پر قائم رہنا ہے۔ اس شور کا حصہ نہ بنیں جو آپ کا دھیان کلام اور روح کی سچائی سے دور کر رہی ہے۔


خیالات کو آسانی سے بنایا جا سکتا ہے اور ان کو آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے مگر ان کو ختم کرنا بہت مشکل ہے جب دوسرے لوگ ان کو جان جاتے ہیں۔ وہ ایسا کچرا بن جاتے ہیں جو ہماری اور دوسروں کی زندگی برباد کر دیتا ہیں۔ ہم نے اپنے الفاظ کو اس بات کا دھیان رکھتے ہوئے منتخب کرنا ہے کہ ہمیں اس لئے مسح کیا گیا ہے کہ ہم مشکل کا حل تلاش کریں۔


میں آپ کو ذمہ داری عطا کرتی ہوں کہ آپ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں اور اپنے الفاظ کو بھی درست کریں۔ خیال رکھیں کہ آپ کیا پڑھتے ہیں، سنتے ہیں، بولتے ہیں اور دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ کبھی اپنے خاندانی معاملات اور کلیسیائ کی مشہوری نہ کریں، کیونکہ پوری دنیا میں بدنامی ہوگی۔ مگر اس دوران خاموش نہ رہیں: خاندان کے مسائل خاندان کو بتائیں۔ اگر کوئی ان مسائل یا ان کے حل میں مددگار نہیں ہو سکتا تو ان کو ان میں شامل نہ کریں۔ اس سے صرف یہ مسئلہ بڑھے گا نہ کہ حل ہو گا۔


مسائل کے بارے میں خاموشی کے ساتھ، ان کو پھیلانے جا سکتا ہے؟ کیسے ہم اپنے الفاظ کو تبدیل کر سکتے ہیں کہ ہم ان مسائل کو حل کر سکیں نہ کہ اس مسئلے کا حل بن سکیں۔

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Adamant With Lisa Bevere

سچائی کیا ہے؟ ثقافت ہمیں سیکھاتی ہے سچائی ایک دریا کی طرح ہے، جو وقت کے ساتھ بہتا اور آگے بڑہتا جاتا ہے، مگر یہ چھوٹ ہے۔ کیونکہ سچائی دریا کی طرح نہیں - یہ ایک چٹان کی طرح ہے۔ جب ہمارے ارد گرد مشوروں کا شور کرتا سمندر ہے...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے John & Lisa Bevere کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://iamadamant.com/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔