صفنیاہ 2:1-5 - Compare All Versions
صفنیاہ 2:1-5 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
میں زمین کے اُوپر سے سَب کچھ مٹا دُوں گا، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ مَیں اِنسان اَور حَیوان دونوں کو مٹا دُوں گا؛ اَور آسمان کے پرندوں اَور سمُندر کی مچھلیوں کو مٹا دُوں گا۔ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، اَور مَیں اُن بُتوں کو تباہ کر دوں گا جو بدکار کو گرانے کا سبب بنتے ہیں۔ اَور اِنسان کو زمین پر سے مٹا ڈالُوں گا، مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب باشِندوں کے خِلاف اَپنے ہاتھ بڑھاؤں گا۔ میں اُس جگہ سے بَعل کے بقیّہ کو کاٹ ڈالُوں گا، بُت پرستوں اَور اُن کے پجاریوں کا نام مٹا دُوں گا۔ جو لوگ کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلکی کی پرستش کرتے ہیں، اَور اُن کے سامنے سَجدہ کرتے ہیں، جو لوگ یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں اَور مولکؔ کی قَسم بھی کھاتے ہیں،
صفنیاہ 2:1-5 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
رب فرماتا ہے، ”مَیں رُوئے زمین پر سے سب کچھ مٹا ڈالوں گا، انسان و حیوان، پرندوں، مچھلیوں، ٹھوکر کھلانے والی چیزوں اور بےدینوں کو۔ تب زمین پر انسان کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ ”یہوداہ اور یروشلم کے تمام باشندوں پر میری سزا نازل ہو گی۔ بعل دیوتا کی جتنی بھی بُت پرستی اب تک رہ گئی ہے اُسے نیست و نابود کر دوں گا۔ نہ بُت پرست پجاریوں کا نام و نشان رہے گا، نہ اُن کا جو چھتوں پر سورج، چاند بلکہ آسمان کے پورے لشکر کو سجدہ کرتے ہیں، جو رب کی قَسم کھانے کے ساتھ ساتھ ملکوم دیوتا کی بھی قَسم کھاتے ہیں۔
صفنیاہ 2:1-5 URD (کِتابِ مُقادّس)
خُداوند فرماتا ہے مَیں رُویِ زمِین سے سب کُچھ بِالکُل نیست کرُوں گا۔ اِنسان اور حَیوان کو نیست کرُوں گا۔ ہوا کے پرِندوں اور سمُندر کی مچھلیوں کو اور شرِیروں اور اُن کے بُتوں کو نیست کرُوں گا اور اِنسان کو رُویِ زمِین سے فنا کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔ مَیں یہُوداؔہ پر اور یروشلیِم کے سب باشِندوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور اِس مکان میں سے بعل کے بقِیّہ کو اور کمارِیم کے نام کو پُجارِیوں سمیت نیست کرُوں گا۔ اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھاتے ہیں۔