زکریاہ 9:9-11
زکریاہ 9:9-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔ مَیں اِفرائیمؔ سے رتھوں کو اَور یروشلیمؔ سے جنگی گھوڑوں کو فنا کر دُوں گا، جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی۔ اَور وہ قوموں کو صُلح کی خُوشخبری دے گا۔ اَور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر زمین کی اِنتہا تک ہوگی۔ اَور جہاں تک تمہاری بات ہے، تمہارے ساتھ میرے عہد کے خُون کے سبب سے، مَیں تمہارے اسیروں کو موت کے اَندھے کنویں سے نکال لاؤں گا۔
زکریاہ 9:9-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے صیون بیٹی، شادیانہ بجا! اے یروشلم بیٹی، شادمانی کے نعرے لگا! دیکھ، تیرا بادشاہ تیرے پاس آ رہا ہے۔ وہ راست باز اور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اور گدھے پر، ہاں گدھی کے بچے پر سوار ہے۔ مَیں افرائیم سے رتھ اور یروشلم سے گھوڑے دُور کر دوں گا۔ جنگ کی کمان ٹوٹ جائے گی۔ موعودہ بادشاہ کے کہنے پر تمام اقوام میں سلامتی قائم ہو جائے گی۔ اُس کی حکومت ایک سمندر سے دوسرے تک اور دریائے فرات سے دنیا کی انتہا تک مانی جائے گی۔ اے میری قوم، مَیں نے تیرے ساتھ ایک عہد باندھا جس کی تصدیق قربانیوں کے خون سے ہوئی، اِس لئے مَیں تیرے قیدیوں کو پانی سے محروم گڑھے سے رِہا کروں گا۔
زکریاہ 9:9-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔ اور مَیں اِفرائِیم سے رتھ اور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی اور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گا اور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔ اور تیری بابت یُوں ہے کہ تیرے عہد کے خُون کے سبب سے مَیں تیرے اسِیروں کو اندھے کنُوئیں سے نِکال لایا۔