غزلُ الغزلات 6:8 - Compare All Versions

غزلُ الغزلات 6:8 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر، اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛ کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور، اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔ یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے، جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
غزلُ الغزلات 8 UCV

غزلُ الغزلات 6:8 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

مجھے مُہر کی طرح اپنے دل پر، اپنے بازو پر لگائے رکھ! کیونکہ محبت موت جیسی طاقت ور، اور اُس کی سرگرمی پاتال جیسی بےلچک ہے۔ وہ دہکتی آگ، رب کا بھڑکتا شعلہ ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
غزلُ الغزلات 8 URDGVU

غزلُ الغزلات 6:8 URD (کِتابِ مُقادّس)

نگِین کی مانِند مُجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعوِیذ کی مانِند اپنے بازُو پر کیونکہ عِشق مَوت کی مانِند زبردست ہے اور غَیرت پاتال سی بے مُروّت ہے۔ اُس کے شُعلے آگ کے شُعلے ہیں اور خُداوند کے شُعلہ کی مانِند۔

دوسروں تک پہنچائیں
غزلُ الغزلات 8 URD