رومیوں 3:2-4
رومیوں 3:2-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لہٰذا تُم، جو محض اِنسان، ہوتے ہویٔے اَیسے کام کرنے والوں پر اِلزام لگاتے ہو اَور خُود وُہی کام کرتے ہو، کیا تُم سمجھتے ہو کہ تُم خُدا کی عدالت سے بچ جاؤگے؟ کیا تُم خُدا کی مہربانی، تحمُّل اَور صبر کی دولت کی توہین کرتے ہو، یہ نہیں جانتے کہ خُدا کی مہربانی تُمہیں تَوبہ کی طرف مائل کرتی ہے؟

رومیوں 3:2-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تاہم تُو وہی کچھ کرتا ہے جس میں تُو دوسروں کو مجرم ٹھہراتا ہے۔ کیا تُو سمجھتا ہے کہ خود اللہ کی عدالت سے بچ جائے گا؟ یا کیا تُو اُس کی وسیع مہربانی، تحمل اور صبر کو حقیر جانتا ہے؟ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کی مہربانی تجھے توبہ تک لے جانا چاہتی ہے؟
رومیوں 3:2-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے اِنسان! تُو جو اَیسے کام کرنے والوں پر اِلزام لگاتا ہے اور خُود وُہی کام کرتا ہے کیا یہ سمجھتا ہے کہ تُو خُدا کی عدالت سے بچ جائے گا؟ یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟