رومیوں 7:14-9
رومیوں 7:14-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اصل میں ہم میں سے کویٔی بھی صِرف اَپنے واسطے نہیں جیتا اَور نہ ہی کویٔی صِرف اَپنے واسطے مرتا ہے۔ اگر ہم زندہ ہیں تو خُداوؔند کی خاطِر زندہ ہیں اَور اگر مَرتے ہیں تو خُداوؔند کی خاطِر مَرتے ہیں۔ چنانچہ خواہ ہم جئیں یا مَریں، ہم خُداوؔند ہی کے ہیں۔ کیونکہ المسیح اِسی لیٔے مَرے اَور زندہ ہُوئے کہ مُردوں اَور زندوں دونوں کا خُداوؔند ہوں۔
رومیوں 7:14-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بات یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی نہیں جو صرف اپنے واسطے زندگی گزارتا ہے اور کوئی نہیں جو صرف اپنے واسطے مرتا ہے۔ اگر ہم زندہ ہیں تو اِس لئے کہ خداوند کو جلال دیں، اور اگر ہم مریں تو اِس لئے کہ ہم خداوند کو جلال دیں۔ غرض ہم خداوند ہی کے ہیں، خواہ زندہ ہوں یا مُردہ۔ کیونکہ مسیح اِسی مقصد کے لئے مُوا اور جی اُٹھا کہ وہ مُردوں اور زندوں دونوں کا مالک ہو۔
رومیوں 7:14-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ ہم میں سے نہ کوئی اپنے واسطے جِیتا ہے نہ کوئی اپنے واسطے مَرتا ہے۔ اگر ہم جِیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جِیتے ہیں اور اگر مَرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مَرتے ہیں۔ پس ہم جِئیں یا مَریں خُداوند ہی کے ہیں۔ کیونکہ مسِیح اِسی لِئے مُؤا اور زِندہ ہُؤا کہ مُردوں اور زِندوں دونوں کا خُداوند ہو۔